ٹیکنالوجی تیزی سے دنیا میں پھیل رہی ہے اور ایسی حیرت انگیز ایجادات سامنے آرہی ہیں جن کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

امریکا میں حالیہ ہونے والے CES 2024 کے ٹیکنالوجی کے ایک خاص ایونٹ میں انسانی عقل کو دنگ کردینے والی جدید ترین ایجادات سامنے آئیں جن کے فیچرز نے سب کو حیران کر دیا۔

آیئے ان ’ٹیک آلات‘ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

مون واکر ’روبوٹک جوتا

مون واکر نامی یہ ’روبوٹک جوتے‘ کی جوڑی آپ کے چلنے کی رفتار میں 250 فیصد تک اضافہ کرسکتی ہے۔

سام سنگ بیلی روبوٹ

’سام سنگ بیلی‘ ایک گھریلو طرز کا روبوٹ ہے جو آپ کا ذاتی اسسٹنٹ بن کر آپ کے روزمرہ کے کاموں میں مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کی تصویر لینے، ویڈیو ریکارڈ کرنے کے ساتھ گھر کی الیکٹرانک آلات اور بجلی کے بٹن کھولنے اور بند کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

Skyted خاموش ماسک

ٹیکنالوجی کی دنیا میں دنگ کردینے والا یہ خاموش ماسک Skyted اپنی مثال آپ ہے۔ یہ آواز جذب کرنے والا اوپن ایئر ماسک“ ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ اس کو پہن کر آپ لوگوں کے درمیان فون پر بات کریں تو قریب سے قریب کھڑا شخص بھی آپ کی آواز نہیں سن پائے گا۔

کولڈ اسنیپ

CES 2024 میں آئس کریم تیار کرنے والی کمپنی ColdSnap نے ایک ایسی مشین ایجاد کی ہے جو آپ کو 2 منٹ میں لذید آئس کریم تیار کر کے دے سکتی ہے۔

More

Comments are closed on this story.