پاکستان کرکٹ ٹیم میں شادی کا سیزن جاری ہے ایسے میں شاداب خان کے نکاح کے بعد اوپنرامام الحق نے سوشل میڈیا پر کلاہ پہنے تصویر شیئر کردی۔

قومی کرکٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ایک دکان میں دولہا کے لیے تیار کردہ کلہ پہنے نظر آتےہیں۔

اس موقع پر امام الحق نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے یہ لباس کسی کی شادی میں شرکت کے لیے پہنا ہے۔

انہوں نے بابر اعظم کو ٹیگ کرتے اور تصویر بنانے والے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اب ہمیں بھی سوچنا پڑے گا۔

پوسٹ پر شاداب خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مسئلہ یہ نہیں کہ تم شادی کرنا چاہتے ہوں مسئلہ یہ ہے کہ تم سے شادی کون کرنا چاہتا ہے ؟

کرکٹر فواد عالم نے اس پوسٹ پر دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’اِمی ڈرامے نہ کرو، سچ بتادو تم اپنے وارڈ روب کی سلیکشن کیلئے گئے تھے ناں‘۔

یاد رہے کہ حال ہی میں شان مسعود اور حارث رؤف کی شادی کے بعد شاداب خان نے بھی نکاح کرلیا ہے جبکہ چار فروری کو شاہین شاہ آفریدی کا نکاح بھی طے ہے۔

More

Comments are closed on this story.