اکثر یہ سنے میں آتا ہے کہ بالی ووڈ میں پاکستانی گانے اورڈرامے کی کاپی بنادی گئی ہے لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان دنوں عوام مقبول پاکستانی ڈرامہ ’تیرے بن ’ کے بیشتر مناظر بھارتی ڈرامے کی کاپی ہیں ۔
پاکستانی ڈرامے تیرے بن آج کل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا نظر آرہا ہے، اس ڈرامے میں اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں ۔
ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ ایسے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہرقسط نشر ہونے کے بعد اس پر سوشل میڈیا پر بحث کی جاتی ہے۔
ایسے میں یہ چیز بھی سامنے آئی کہ ڈرامہ تیرے بن کے کئی اہم سین سال 2011 سے 2018 کے درمیان چلنے والے بھارتی ڈرامے ’اس پیار کو میں کیا نام دوں ’کے سین سے ملتے جلتے ہیں ۔
ایک زمانہ تھا جب پاکستان میں بھارتی ڈراموں کو فروغ حاصل ہوا لیکن اگر مجموعی طور پر بات کی جائے تو پاکستانی ڈراموں کا میعار بھارتی ڈراموں سے ہمیشہ بہتر قرار دیا جاتا رہا ہے جبکہ موسیقی کی بات کریں تو اکثر بھارتی موسیقار پاکستانی گانوں کی کاپی بناتے نظر آتے ہیں ۔
ڈرامہ تیرے بن کے حوالے سے بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈرامہ سیریل تیرے بن کا ٹائٹل سانگ سال 2017 کی بالی ووڈ فلم ’شادی میں ضرور آنا‘ کے گانے ’میرا انتقام دیکھے گی ’ کی کاپی ہے ۔
تیرے بن کے ٹائٹل سانگ کی شاعری صابر ظفر نے لکھی جبکہ اس کی موسیقی کی ترتیب اور آواز کا جادو شانی ارشد نے جگایا ہے، جو پہلے بھی کئی ڈراموں کے ٹائٹل سانگ گا چکے ہیں۔
سراج الحق کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے علاوہ بشریٰ انصاری، فرحان علی آغا اور فضیلہ قاضی شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.