پاکستانی اداکارہ دنانیر نے سوشل میڈیا پر اپنے ہمسفر کی تلاش کرتے مزاح سے بھرپور دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دنانیر مبین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ریلوے اسٹیشن پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

دنانیر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ یہاں اپنے ساتھی (سول میٹ) کا انتظار کر رہی ہیں کہ وہ جادوئی طور پر یہاں سے مجھے مل جائے۔

دنانیر مبین 2 سال قبل راتوں رات اس وقت سوشل میڈیا اسٹار بنی تھیں جب کہ ان کی مختصر ویڈیو ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ’پاوری‘ ہو رہی ہے‘ کہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

More

Comments are closed on this story.