کسی بھی صحت مند شخص کی صحت دیکھ کرمنہ سے بے ساختہ نکلتا ہے کہ ’بھائی‘ کون سی چکی کا آٹا کھاتے ہو؟، ویسے کھاتے تو سبھی گندم کا آٹا ہیں جو دنیا بھر کے لوگوں کے لیے غذا کا اہم ترین جُزہے۔

اسی حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ اپنی روزمرہ کی خوراک میں گندم کا آٹا استعمال کرتے ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر اوراسٹریس(تناؤ) کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

گندم ایک طرح سے کینیل( kennel) ہے، جس میں بران (bran)، جرم ( germ) اور اینڈواسپرم (endosperm) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

مضبوط ہڈیاں اور چمکدار جلد، صرف چند کھجوروں سے ممکن

ایلوویرا لگانے کے بجائے کھانے میں استعمال کریں اور پھر اثر دیکھیں

سونف سبھی کھاتے ہیں مگر ’فوائد‘ ہرکوئی نہیں جانتا

گندم کی عام اقسام میں مکئی، چاول اور گیہوں شامل ہیں، ان سے بنے کھانوں کے صحت پر یہ فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

جلد اور بالوں میں خوبصورتی

گندم کے آٹے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ ہمارے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ کی شکل میں موجود سیلینیم نقصان دہ انفیکشن کے خلاف لڑنے کے لیے ایک ضروری عنصر ہے۔

یہ اسکیلپ(Scalp) کوخشکی سے بچانے میں بھی مدد کرتا ہے، گندم میں زنک اور وٹامن ای کا عنصر پایا جاتا ہے جو چمکدار بالوں کیلئے بہترین ہے۔

نطامِ ہاضمہ کو بہترکرتا ہے

گندم میں موجود فائبر ہمارے جسم پر طویل مدتی اثرات مرتب کرتا ہے، یہ نہ صرف نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے بلکہ جسم سے نقصان دہ زہریلے مادوں کو صاف بھی کرتا ہے۔

وزن کی کمی

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فائبر سے بھرپور کھانا کھانے سے وزن میں کمی ہوتی ہے اور موٹاپے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

گندم انسانی جسم سے خراب چربی کو کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ اگر کوئی شخص روزانہ گندم سے بنی 3 میلز لیتا ہے تو یہ اس کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کو کم کرتی ہیں۔

غذائی اجزاء اور فائبر سے بھرپور

گندم کا آٹا وٹامنز، فائبرز، میگنیشیم، زنک اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، گندم میں زنک کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

یہ نہ صرف وٹامن بی کا بھی ایک بھرپور ذریعہ ہے بلکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھی وافر مقدار موجود ہے۔

دائمی سوزش میں کمی

سوزش بہت سی دائمی بیماریوں کی وجہ ہے، گندم کے آٹے کے استعمال کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ سوزش کو کم کرتا ہے۔

اپنی غذا میں گندم شامل کرنے سے نہ صرف سوزش کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ دائمی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے

گندم کے آٹے میں موجود وٹامن بی اور ای توانائی کی پیداوار میں مدد کرتا ہے اور جسم میں صحت مند ڈی این اے کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی

گندم کے آٹے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ 28 گرام گندم کو اپنی غذا میں شامل کرنا دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔

کینسر کے خطرات میں کمی

اپنی غذا میں گندم کو شامل کرنے سے جلد کے کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

گندم میں موجود سیلینیم اس عمل میں مدد کرتا ہے، یہ جلد کی پرورش اور چمک برقرار رکھنے میں بھی اہم ہے۔

More

Comments are closed on this story.