افریقہ کے ملک یوگنڈا کے ایک اسپتال میں 70 سالہ خاتون کے ہاں معجزانہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

جڑواں بچوں کی یہ پیدائش مصنوعی طبی طریقے ’ان وائٹرو فرٹیلیٹی (آئی وی ایف)‘ کے تحت ممکن بنائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ سفینہ نموکوایا نامی خاتون نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی آمد پر خاصا خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر ایڈورڈ تاملے سالی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’یہ غیر معمولی کامیابی ہے، جس کے تحت 70 سال کی عمر میں افریقی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ممکن بنائی گئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ماں اور دوبچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، اب بھی ویمنز ہاسپٹل انٹرنیشنل اینڈ فرٹیلٹی سینٹر‘ کی زیرِ نگرانی میں موجود ہیں۔

خاتون نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’70 سال کی عمر میں سب ہی کو کمزور سمجھا جاتا ہے، یہ عمر حاملہ ہونے اور زچگی کرنے یا بچے کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہوتی ہے، اوراس عمر میں ان جڑواں بچوں کی پیدائش ایک معجزہ ہے۔‘

نموکوایا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل 2020 میں ایک بیٹی کو جنم دیا تھا، جس کے بعد ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پہلے شوہر کا 1992 میں انتقال ہو گیا تھا، 1996 میں انہوں نے دوسری شادی کی تھی۔

More

Comments are closed on this story.