نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیاست کے ساتھ ساتھ فیشن اور اسٹائل میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، انہیں اکثر انتہائی دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے دیکھا جاتا ہے۔

مریم نواز کے یہ ملبوسات بہت ہی نفیس ہوتے ہیں جو ان کی شخصیت کو مزید روشن بنا دیتے ہیں۔

بیٹے جنید صفدر کی شادی ہو یا سیاسی جلسے، مریم نواز جدید فیشن سے ہم آہنگ نظر آتی ہیں۔

اسی سیاست اور فیشن کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مریم نواز نے 26 فروری 2024 کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہوئے جس لباس کا انتخاب کیا، اس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری کے موقع پر سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا، ایسا لگتا ہے کہمریم نواز کو سبز رنگ بہت پسند ہے اور وہ ایمرلڈ گرین کی شیدائی معلوم ہوتی ہیں، مزے کی بات یہ ہے کہ یہ رنگ ان پر جچتا بھی بہت ہے۔

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے متعدد مواقع پر یہ رنگ پہنا ہے۔

حلف برداری کے موقع پر مریم نواز نے جو لباس پہنا اس کی آستینوں پر نفاست کے ساتھ کام کیا گیا تھا جبکہ دوپٹے پر بھی ایک خوبصورت ڈیزائن بنا دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ وہی دوپٹہ ہے جسے داغدار ہونے سے بچانے کیلئے انہوں نے عظمیٰ کاردار کے ہاتھوں کو جھٹک دیا تھا۔

مریم نواز نے ایمرلڈ گرین بند گلے والی قمیص کے ساتھ ٹراؤزر پہنا جو پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ”پرنیان بائے عائشہ“ کا تیار کردہ ہے۔

”پرنیان بائے عائشہ“ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے تیار کردہ جوڑے میں ملبوس مریم نواز کی تصاویر پوسٹ کیں اور اس بات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک تاریخی لمحہ، کیونکہ مریم نواز نے ان کے لباس کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں زیب تن کیا‘۔

اس کلاتھنگ برانڈ کی ڈیزائنر کا نام عائشہ جواد ہے۔ پرنیان بائے عائشہ کی ویب سائٹ دیکھی جائے تو ان کے ”کیژول وئیر“ کی قیمت 25 ہزار سے 60 ہزار تک درج ہے۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق ڈیزائنر عائشہ جواد نے بتایا کہ لباس کی قیمت 60 ہزار روپے ہے اور یہ ایک کسٹم ڈریس ہے جو آرڈر پر تیار کروائی جاسکتی ہے۔

جہاں تک ان کے فٹ وئیر (جوتوں) کا تعلق ہے تو یہ مانولو بلاہنک کے وائٹ ساٹن جیول بکل پمپس کے کلیکشن سے ہیں جس کی قیمت 945 پاؤنڈ (تقریباً 334,795 پاکستانی روپے) ہے۔

More

Comments are closed on this story.