اپنےنعرے کی بدولت سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کرنے والے اختر لاوا نے پنجاب پولیس کی اے ایس پی شہربانو کو خاصے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے،

لاہور میں چند روز قبل عربی خطابی پر مبنی لباس پہننے والی خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) گلبرگ سیدہ شہر بانو نقوی کی بہادری اور سمجھداری کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

الیکشن سے قبل ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے لاہور دا پاوا اختر لاوا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس میں وہ شہربانو کو خراج تحسیبن پیش کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں خاتون اے ایس پی کو گھوڑے پر سوار دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اخٹر لاوا قریب کھڑے ہوئے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں ’لاہور دا پاوا اختر لاوا‘ کون ہے اور کیا کرتا ہے؟

اس دوران اٗنہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں کے مقبول گانے ’ایویں تے نئیں ڈھولا تیرے پِچھے پچھے آندی آں‘ سے شہربانو کی تعریف کا آغاز کیا۔

اس کے بعد ایک دم سے ’پنجاب پولیس زندہ باد‘ کا نعرہ لگا کر بالی ووڈ سے ’ ماہی مینوں چھلا پوا دے’ گانے میں کچھ ترمیم کے ساتھ اُن کا کہنا ہے کہ“ کھچ میری فوٹو تے میری افسر نال لا دے“۔

اس ستائش کا اختتام ’لاہور دا پاوا، اختر لاوا‘ کے زوردار نعرے سے کیا گیا۔

اس دوران شہربانو کے تاثرات بتارہے تھے کہ وہ اختر لاوا صاحب کے اس خراج تحسین سے محظوظ تو ہورہی ہیں لیکن خاصی حیران بھی ہیں۔

سوشل میٖڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.