بھارتی سائنسدانوں نے جوتے کے سائز کا ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے جو خاص طور پر ہندوستانیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس شو سائز سسٹم کو ”بھا“ (BHA) نام دیا گیا جو ”بھارت“ کی علامت ہے، اس کا مقصد موجودہ برطانوی، یورپی اور امریکی سائز سسٹم کو تبدیل کرنا ہے۔
دسمبر 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان کیے گئے ایک سروے میں 79 مقامات پر ایک لاکھ سے زیادہ ہندوستانیوں کی تھری ڈی فٹ سکیننگ کی گئی تھی جس نے اوسط ہندوستانی پاؤں کے سائز، طول و عرض اور ساخت کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔
سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ہندوستانی پاؤں عام طور پر یورپیوں یا امریکیوں کے پاؤں سے زیادہ چوڑے ہوتے ہیں۔ نتائج میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ موجودہ جوتے کے سائز کے نظام کے تحت بہت سے ہندوستانی ایسے جوتے پہنتے ہیں جو یا تو بہت بڑے ہوتے ہیں یا ان کی فٹنگ ناقص ہوتی ہے۔
سروے میں مزید بتایا گیا کہ ہندوستانی خواتین کے پاؤں کے سائز میں اوسطاً اضافہ 11 سال کی عمر میں ہوتا ہے، جب کہ ہندوستانی مردوں میں یہ اضافہ تقریباً 15 یا 16 سال کی عمر میں ہوتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جوتوں کے تسمے اکثر ضرورت سے زیادہ ٹائٹ ہوتے ہیں، جو پہننے والے کے لیے خون کے معمول میں خلل ڈالتے ہیں، جس کے نتیجے میں، تکلیف، چوٹیں، اور پاؤں کی صحت کے مسائل، خاص طور پر بوڑھوں اور ذیابیطس کے شکار افراد میں پیدا ہوتی ہیں۔
مردانہ بالوں کو گرمی کے نقصانات سے بچانے والے 5 بہترین تیل
”بھا“ سسٹم کیا ہے؟
جوتوں کے سائز کا نیا سسٹم ”بھا“ ایک آسان طریقہ ہے جس میں 8 جوتے کے سائز مختلف عمر کے گروپوں کے لیے موزوں ہیں۔ اس کا مقصد تقریباً 85 فیصد ہندوستانیوں کو بہتر فٹ فراہم کرنا ہے۔
اس تبدیلی سے ”ہاف سائز“ ختم کرکے مینوفیکچرنگ آسان بنانے کی توقع ہے۔ یہ بڑھتے ہوئے آرام، وسیع طول و عرض اور پاؤں کی لمبائی کے لیے اضافی 5 ملی میٹر بھی فرام کرتا ہے اس سسٹم میں آٹھ سائز ہیں۔
ایک نمبر صفر سے ایک سال تک کے شیر خوار بچوں کیلئے
دو نمبر ایک سے تین سال کے چھوٹے بچوں کیلئے
تین نمبر چار سے چھ سال کے بچوں کیلئے
چار نمبر سات سے گیارہ سال کے بچوں کیلئے
پانچ نمبر بارہ سے تیرہ سال کی لڑکیوں کیلئے
چھ نمبر بارہ سے چودہ سال کے لڑکوں کیلئے
سات نمبر چودہ سال اور اس سے اوپر کی خواتین کیلئے
اور آٹھ نمبر پندرہ سال اور اس سے اوپر کے مردوں کیلئے ہوگا۔
خواتین کن مردوں کو ترجیح دیتی ہیں؟
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پروڈکشن بنیادی طور پر ہندوستانیوں کی اکثریت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تین سے آٹھ کے سائز پر توجہ مرکوز کرے گی۔
Comments are closed on this story.