امریکی عدالت نے جنسی زیادتی کے جرم میں قید ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ کردی۔

نیویارک کی ایک اعلیٰ عدالت نے جمعرات کو ہالی ووڈ کے بدنام پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کو جنسی جرائم کے الزام میں 2020 میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئے ٹرائل کا حکم دیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فیصلہ چار۔ تین سے آیا جس میں ججوں نے مقدمے کی سماعت کے طریقہ کار میں غلطیوں کا حوالہ دیا، جس میں ان خواتین کی گواہی قبول کرنا بھی شامل تھا جو ہاروی کے خلاف الزامات کا حصہ نہیں تھیں۔

نیویارک میں دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ہاروی وائنسٹین کو شفاف ٹرائل کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ ہاروی وائنسٹین کے خلاف الزامات 2017 میں سامنے آئے۔ جنسی الزامات کے بعد می ٹو مہم شروع ہوئی تھی۔

جنسی زیادتی کے جرم میں ہاروی کو 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ہاروی کو ایک اور مقدمے میں لاس اینجلس کی عدالت بھی 16سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

More

Comments are closed on this story.