عام طور پر کہا جاتا ہے کہ جنگلی جانور انسان کے دشمن ہیں تاہم اکثر اوقات کچھ ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملنے ہیں جہاں یہی جنگلی جانور انسانوں کو بھی حیران کر جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ غیر ملکی فوٹوگرافر کے ساتھ ہوا جہاں ایک ایک تیندوا دوران شوٹ ہی فوٹوگرافر کے پہلو میں آیا اور نیند پوری کرنے لگا۔

وائلڈ لائف فوٹوگرافر ڈولف والکر جنوبی افریقہ کے ایک پارک میں تیندوں اور شیروں کے درمیان موجود تھے اور ان کی معمولات زندگی اور ردعمل کو اپنے کیمرے میں عکس بند کر رہے تھے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ڈولف کو جانوروں سے محبت اس وقت ہوئی جب ان کا اپنا پالتو کتا اس دنیا سے رخصت ہو گیا جس کے بعد سے وہ جانوروں سے پیار محبت کرتے اور ان کی یادوں کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرتے دکھائی دیے ہیں۔

تصویر بذریعہ: وائلڈ لائف فوٹوگرافر ڈولف

غیر ملکی میڈیا پر جاری ہونے والی اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولف فوٹوگرافی میں مشغول تھے کہ اسی دوران دوپہر کی سخت دھوپ میں ایک تیندوا آرام کی غرض سے ڈولف کے ہاتھ پر رس رکھ کر سو گیا۔

دوسری جانب ڈولف جنگل میں شدید گرمی میں آرام کی غرض سے لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک آنکھ لگ گئی لیکن جب نیند سے بیدار ہوا تو اپنے بازو پر چیتے کو پا کر حیران ضرور ہو گیا تھا۔

اس منظر نے نہ صرف ڈولف کو متاثر کیا بلکہ ناظرین کو بھی حیران کر دیا تھا۔

افریقہ میں صحرائی علاقوں میں چونکہ گرمی میں شدید ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جانور میں سائے کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ اس تیندوے کے ساتھ ہوا جو کہ سائے کی خاطر ڈولف کے پاس آن پہنچا۔ تاہم اس سب میں جنگلی جانور نے ڈولف کو بالکل بھی اپنے لیے خطرہ نہیں سمجھا۔

تصویر بذریعہ: وائلڈ لائف فوٹوگرافر ڈولف

موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈولف نے بھی چند ایسی تصاویر عکس بند کر لیں جو کہ شاید بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔

انتہائی قریب سے جب تیندرا نیند کی آغوش میں تھا تو کیمرے نے دلچسپ تصاویر لیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

More

Comments are closed on this story.