پاکستانی اداکار عمران عباس نے بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلی بھنسانی کی طرف سے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی تصدیق پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی ان پر تنقید کرنے والے تنقید نگاروں کو بھی جواب دیا ہے۔

گذشتہ دنوں سنجے لیلی بھنسانی نےایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ہیرامنڈی کا آئیڈیا 18 سال پہلے کا ہے اور اس کی کاسٹ ریکھا ،کرینہ کپور اور رانی مکھر جی پر مبنی تھی ، مگر بعد میں اس کاست کو تبدیل کردیا گیا۔ انہوں یہ بھی کہا کہ اس دوران انہوں نے پاکستانی اداکاروں فواد خان ، ماہرہ خان اور عمران عباس کو بھی اس فلم کا حصہ بنانے کا سوچا تھا۔

اس بیان کے بعد عمران عباس نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی اور ان ناقدین کو بھی جواب دیا،جو انکے بالی ووڈ میں کام کی پیشکش کے بیان پر اعتراض کرتے تھے ۔

عمران عباس نے ایسے یو ٹیوبرز اور تنقید نگاروں کومخاطب کیا کہ وہ میرے بیان کی پہلے دوسرے ہدایتکاروں سے تصدیق کر لیا کریں ، واضح ہے کہ کچھ لوگ اپنی کم معلومات کے باعث دوسرے لوگوں کی حقیقی زندگی کے بہت سے تجربات سے بے خبر ہوتے ہیں، میرے لیے اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جب آپ کے اپنے لوگ کچھ یوٹیوبرز اور ایسے نام نہاد صحافیوں، جو خود تنقید کا شکار ہوں اور بالی وڈ انڈسٹری میں قابل اعتبار نہیں، ان کے تبصروں کا حوالہ دے کر اپنی ہی مشہور شخصیات کی تذلیل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران عباس کے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کے بیان پر انہیں بھارتی فلموں کے تنقید نگار کے آر کے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

More

Comments are closed on this story.