فلم ”سکندر“ میں سلمان خان کی ہیروئین ساوتھ انڈین ادا کارہ رشمیکا مندانا ہوں گی۔

اس حوالے سے فلم ”سکندر“ کے پروڈکشن ہاؤس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ شیئر کی جس میں باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کیا گیا۔

پوسٹ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤس نے کہا کہ ہم فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے لیے رشمیکا مندانا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

دوسری جانب رشمیکا مندانا نے سلمان خان اور اے آر مروگاداس کی فلم ”سکندر“ میں شمولیت کی تصدیق کردی۔

رشمیکا مندانا نے تصدیق کی ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ نئی آنے والی فلم“سکندر“ میں کام کریں گی، جس کی ہدایتکاری اے آر مروگاداس کریں گے۔

رشمیکا مندانا نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم سکندر میں کام کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

یہ خبر مداحوں کے لئے ایک خوشگوار حیرت کے طور پر آئی ہے جو اس منصوبے پر مزید اپ ڈیٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

معروف ہدایت کار اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سکندر‘ سلمان خان اور معروف فلم ساز کے درمیان پہلی بار ایک ساتھ کام کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔

ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ اس فلم نے پہلے ہی انڈسٹری اور مداحوں کے درمیان کافی ہلچل مچادی ہے۔

یہ فلم ایک طویل وقفے کے بعد اے آر مروگاداس کی شمال میں واپسی کی علامت بھی ہے۔

واضح رہے کہ تامل اور تیلگو فلمی ہیروئن رشمیکا مندانا نے 2022ء میں بالی ووڈ میں فلم ’گڈ بائے‘ سے ڈیبیو کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے فلم ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کیا ہے

فلم اگلے سال عیدالفطر پر ریلیز ہو گی۔

More

Comments are closed on this story.