ریحام خان کی جانب سے پاکستانی حکومت کا موازنہ ہیرا منڈی سے کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر اس حوالے سے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے فلم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ریحام خان کا اپنی پوسٹ میں پاکستانی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اپنی بھانجی (شرمین سیگل) کو فلمی اسکرین پر اچھی طرح متعارف نہیں کروا سکے تو پاکستانی حکومت کو بھی اسے ترک کر دینا چاہیئے۔

ان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ اہلخانہ اور دوستوں کا کام کرنا اس وقت اچھا لگتا ہے اگر ان میں کچھ ٹیلنٹ موجود ہو، یہ ایک سیاسی حکومت کے بجائے خاندانی کاروبار زیادہ لگ رہا ہے۔

وہیں ایک اور پوسٹ میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ نیٹ فلکس پر ’ہیرا منڈی‘ سے متعلق انتہائی غمگین بات یہ تھی کہ اتنی معمولی پروڈکٹ بھی بھارت کے مضبوط نظریے کی وجہ سے میڈیا پر کامیاب ہوسکتی ہے۔ اداکاری اور موسیقی سے لے کر ڈائیلاگز تک یہ بہت کمزور پروڈکشن تھی۔

پاکستانی میڈیا سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پاکستان فلم تھیٹر اور او ٹی ٹی کے پاس کوئی مالی معاونت ہے اور نہ کوئی بہتر انفراسٹرکچر موجود ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ میڈیا کو پاکستان میں ایک صنعت کا درجہ فراہم کرنا چاہئے، آخر میں انہوں نے لکھا کہ آئیں دنیا کو اپنی کہانیاں اپنے لفظوں میں بیان کریں۔

More

Comments are closed on this story.