دلجیت دوسانجھ سب سے زیادہ مشہور اور فالو کیے جانے والے ہندوستانی پنجابی گلوکار ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 20 ملین کے حیرت انگیز فالوورز ہیں۔

وہ ایک شاندار بالی ووڈ اداکار اور ایک عاجز انسان ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ”گڈ نیوز“، ”اڑتا پنجاب“، ”امبرساریا“، ”جٹ اینڈ جولیٹ“ اور دیگر شامل ہیں۔

دلجیت دوسانجھ اس وقت امریکہ میں کنسرٹ کر رہے ہیں۔ گلوکار کو کنسرٹس میں اپنی شاندار انٹریز اور شاندار لائیو پرفارمنس کے لئے جانا جاتا ہے۔

دلجیت کو پاکستانی گلوکاروں کی تیار کردہ پنجابی موسیقی بہت پسند ہے۔ اپنے پچھلے کنسرٹس میں سے ایک میں ، انہوں نے شازیہ منظور کا مشہور پنجابی گانا ”بتیاں بوجھائی رکھدی“ گایا تھا۔

گزشتہ رات گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ”اڈی جا“ کو کنسرٹ میں انٹری کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کا مشہور گانا پاکستانی گلوکار محسن عباس حیدر نے گایا، لکھا اور کمپوز کیا ہے۔ دلجیت دوسانجھ نے ویڈیو بھی شیئر کی۔

محسن عباس حیدر نے اپنے کنسرٹ میں ان کے گانے کو پیش کرنے پر دلجیت دوسانجھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ”تھینک یو پاجی، میرے گانے“اڈی جا“ کو عزت بخشنے پر۔ بہت پیار اور احترام“۔

جبکہ دیگر صارفین نے بھی مخصوص پنجابی اسٹائل میں انہیں محبت بھرے کمنٹس بھیجے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.