کرن جوہر جہاں اپنی فلموں اور ’پرچی‘ لگانے کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، وہیں آج کل اداکار کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے بھی وہ چرچہ میں ہیں۔
رواں سال بھارتی فلموں کے ڈائریکٹر 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، تاہم بہت کم لوگ جانے ہیں کہ کرن جوہر نے بنا شادی کے ہی بچوں کی پرورش کا فیصلہ کیا تھا۔
فلم میکر سے ان کی والدہ کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ زندگی کو لے کر تمہارے کیا پلان ہیں؟ جس پر اداکار کے جواب نے ان کی والدہ کو بھی کچھ حد تک پریشان کر دیا تھا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ جب میں 40 سال کا تھا تب میں نے والدہ کو بتا دیا تھا کہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، البتہ وہ سروگریسی کے ذریعے بچوں کی پرورش کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کرن جوہر، رنبیر کپور اور سدھارتھ ملہوترا نے مداحوں سے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر 2017 میں سروگریسی کے ذریعے یش اور روحی کے والد بن پائے تھے۔
جبکہ وہ اپنی 80 سالہ والدہ سینئر فلم پروڈیوسر ہیرو جوہر کے ہمراہ رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔
کرن جوہر کی جانب سے والدہ کو بچوں کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ بہت ہی اچھی ہیں مگر میں نے اس حوالے سے وقت لیا۔
واضح رہے کرن جوہر کی جانب سے سروگرویسی اور بچوں کی متوقع پیدائش سے متعلق والدہ کو حمل کے 3 ماہ بعد بتایا گیا تھا۔
دوسری جانب کرن جوہر کا شمار انڈسٹری کے ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جن پر ہم جنس پرستی کا بھی الزام لگ چکا ہے۔
واضح رہے بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ سُچترا نے اپنے سابق شوہر کارتھک، شاہ رخ خان اور فلم ساز کرن جوہر پر ہم جنس پرستانہ تعلقات کا الزام عائد کیا تھا، جس نے بالی وُڈ میں سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔
Comments are closed on this story.