یہ بات سب جانتے ہیں کہ پاکستانی سُپر اسٹار ہمایوں سعید کی کوئی اولاد نہیں مگر انہوں نے حال ہی میں اپنی ’اکلوتی بیٹی‘ کا نام بتا کر سب کو حیران کردیا۔

حال ہی میں اداکار ہمایوں سعید نے میزبان اور قریبی دوست احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں خصوصی شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی کا نام ظاہر کردیا۔

میزبان و اداکار احمد علی بٹ نے ہمایوں سعید سے مخاطب ہو کر کہا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں آپ کی بے اولادی کے موضوع پر مختلف کلپس بنا کر وائرل کیے گئے جبکہ ثناء آپ کی بیٹی ہے، ہر وقت پر آپ کے ساتھ کھڑی رہتی ہے، اور شوبز کے لوگ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں۔

جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ میں یہ بات آج واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری ایک ہی بیٹی ہے اور وہ ہے ثناء، لوگ اپنے دلوں کو یہ کہہ کر تسلی نہ دیں کہ ثناء میری سالی ہے، نہیں وہ میری بیٹی ہے۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ثناء 25 سال سے میرے ساتھ ہے، میں نے اور اہلیہ ثمینہ نے اسے پالا ہے اور وہ میرے گھر کی رونق ہے، میں نے جو بھی کمایا ہے، گھر، کمپنیز سب کچھ ثناء کاہی ہے، میری ساری خوشیاں ثناء کی ہیں۔

خیال رہے ہمایوں سعید اور ثمینہ ہمایوں بے اولاد ہیں جس پر انہوں نے مختلف پروگرامز پر بات بھی کی ہے کہ یہ اللہ کی مرضی ہے جس پر وہ راضی ہیں۔ ہمایوں سعید اپنے بھائی کے بچوں کو ہی اپنے بچوں کی طرح محبت کرتے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.