حال ہی میں پاکستانی عوام کے فیوریٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں ان کا موازنہ بالی ووڈ کے سابق اداکار پرینشو چٹرجی سے کیا گیا ہے۔
پرینشو چٹرجی 20 کی دہائی کے اوائل میں بھارتی لڑکیوں کے کرش تھے۔ انہوں نے ”تم بن“، ”دل کا رشتہ“، ”بھوت ناتھ“ اور دیگر فلموں میں کام کیا ہے۔ مداحوں نے نسیم شاہ اور پریانشو چٹرجی کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں ان کے تمام اسی طرح کے کلپس شامل کیے گئے ہیں۔
اس ویڈیوسے مداحوں کے درمیان بحث چھڑگئی ہے۔ نسیم شاہ کے مداح ان پر فخر کرتے ہوئے انہیں سابق بالی وُڈ اسٹار سے کئی زیادہ ہینڈسم اور خوبصورت کہہ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ نسیم قدرتی خوبصورتی رکھتے ہیں۔
پی سی بی نے نسیم شاہ کو ’دی ہینڈرڈ لیگ‘ میں شرکت سے روک دیا
پاکستانی شائقین کا یہ بھی خیال ہے کہ، نسیم شاہ ایک اسپورٹس مین ہیں جو 8 سے9 گھنٹے گراؤنڈ پر کرکٹ کھیلنے میں گزارتے ہیں اور ان کا موازنہ ایسے اداکار سے نہیں کیا جانا چاہیے، جو بہت زیادہ میک اپ میں رہتا ہو۔ کچھ ہندوستانی لڑکیوں نے پریانشو چٹرجی کی تعریف کی۔ کچھ نے اتفاق کیا کہ وہ یقینی طور پر مشابہت رکھتے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ دونوں کی آنکھوں میں مشابہت کی وجہ سے وہ ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں۔
Comments are closed on this story.