مکیش کھنہ نے 2020 میں کپل شرما شو میں شرکت سے انکار کرنے کے اپنے فیصلے پرکھل کر بات کی۔ جب مہا بھارت کی کاسٹ مشہور کامیڈی پروگرام کے لیے ایک ساتھ جمع ہورہی تھی۔

مکیش کھنہ نے دو ایسے واقعات کا ذکر کیا ،جس کی وجہ سے وہ کپل شرما کو پسند نہیں کرتے تھے اور جس نے انہیں ’غیر مہذب‘ کہنے پرمجبورکردیا۔

اننیا پانڈے نے اپنی پسندیدہ پاکستانی جوڑی کے بارے میں بتادیا

انہوں نےبھارتی میڈیاکو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ بگ باس اور کپل شرما شو میں ان کی ورگلیٹی کی وجہ سے پسند نہیں کرتے ہیں، مگر کپل شرما ایک خطرناک انٹرٹینر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے دو واقعات ہیں۔ مجھے کپل شرما سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ مگر میری طبیعت اس سے میچ نہیں ہوتی ہے۔بحیثیت انسان ہوسکتا ہے وہ ایک اچھا شخص ہو، مگر میں اس کے ساتھ آرام دہ محسوس نہیں کرتا ہوں۔

پہلے واقعے میں کامیڈی سرکس میں اسکیٹ کے شامل ہونےکا ہے ، جس میں کپل نے لباس زیب تن کیاتھا۔ یہ وہ کردار تھا،جو مکیش کی وجہ سے مشہور ہواتھا۔

مجھے لگا وہ صرف کامیڈی کی خاطر ایساکر رہا ہے۔ میں نے کرشناکو فون کیا..کرشنا نے مجھے بتایا کہ اسے یہ کام کرنا تھا، لیکن کپل نے یہ کردار اس سے چھین لیا۔ مکیش کھنہ نے کہا۔

دوسرے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسرے واقعے کا تعلق ایک ایوارڈ شو سے ہے، جس میں کپل شرما کے رویے نے میرے دل سے ان کی عزت کھو دی۔ میں اگلی صف میں بیٹھا تھا، اور کپل نے نیا نیا انڈسٹری میں قدم جمانا شروع کیا تھا۔ کپل میرے برابر میں بیٹھ گیا۔ لیکن ایک بار بھی مجھے سلام نہیں کیا۔ اس نے صرف اپنا ایوارڈ لیا اورچلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ، یہ دو چیزیں میرے ذہن میں تھیں، اس کی وجہ سے میں انے اسے گنوار کہا ، معلوم نہیں آپ خود کو اتنا بڑا کیوں سمجھتے ہیں؟ اور جب کوئی شخص اس طرح کا برتاو کرتا ہے تووہ اپنی عزت کھو بیٹھتا ہے۔

More

Comments are closed on this story.