بالی وُڈ کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے اور ابھرتے ہدایتکار آریان خان نے اپنے نئے نیٹ فلکس شو ”دی بیڈز آف بالی وُڈ“ کے تیسرے گانے ”تینو کی پتہ“ کے ذریعے گلوکاری کے میدان میں پہلا قدم رکھ دیا ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو حیران کر دیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ گانا نہ صرف آریان خان کی ہدایتکاری بلکہ ان کی گلوکاری کی بھی شروعات ہے۔ اس گانے کو معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے گایا ہے، کمپوزیشن اُجوَیل گپتا نے دی ہے، جبکہ آریان خان نے خود بھی اس میں اپنی آواز کا جادو بکھیر دیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں مشہور اداکار منوج پہوا مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں جو ایکشن، ڈانس اور لبوں سے ہم آہنگ انداز میں پرفارم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں معروف ریپر بادشاہ بھی نظر آ رہے ہیں، جو منوج پہوا کے ساتھ زبردست آمنے سامنے دکھائی دیتے ہیں۔ گانے کا انداز اور بصری انداز بالکل ویسا ہی بولڈ اور اسٹائلش ہے جیسا کہ سیریز کے ٹریلر میں دکھایا گیا تھا۔

یہ گانا اس سیریز کا تیسرا ٹریک ہے۔ اس سے قبل ”تو پہلی تو آخری“ اور ”بدلی سی ہوا ہے“ ریلیز ہو چکے ہیں۔

ٹی سیریز کا کہنا ہے کہ اس گانے نے سیریز کے میوزک میں نئی جان ڈال دی ہے اور آریان خان کے انداز کو مزید نمایاں کر دیا ہے، جو کہ اس سیریز کو باقی روایتی شوز سے بالکل مختلف بناتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

’دی بیڈز آف بالی وڈ‘ کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کے تخلیق کار اور ہدایتکار آریان خان ہیں۔ اسے بلال صدیقی اور مانَو چوہان نے کو-کریئیٹ کیا ہے۔ سیریز کی کاسٹ میں بوبی دیول، لکشے، سحر بمبا، رَغو جُیال، منوج پہوا، مونا سنگھ، منیش چوہدری، انیا سنگھ، وجینت کولی، گوتامی کپور اور راجت بیدی شامل ہیں۔

یہ سیریز 18 ستمبر کو نیٹ فلکس پر عالمی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔

More

Comments
1000 characters