ہالی ووڈ کے معروف اداکار و سابق ریسلر ڈوین جانسن ’دی راک‘ کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا، انہوں نے اپنا وزن کافی کم کرلیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں وینس فلم فیسٹیول کے دوران ڈوین جانسن کو ان کی نئی فلم ’دی اسمیشنگ مشین‘ کے ورلڈ پریمیئر پر ان کے مداح اُنہیں دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ وہ پہلے کی نسبت بہت پتلے دبلے نظر آ رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر خاص طور پر ان کے وزن میں نمایاں کمی اور نئے دبلے پتلے روپ نے سب کو حیران کر دیا۔ سامنے آنے والی تصاویر میں جانسن نیلے بٹن اپ شرٹ اور بلیک پینٹ میں اپنی کو اسٹار ایمیلی بلنٹ کے ساتھ نظر آئے۔

AAJ News Whatsapp

صارفین کی جانب سے دی راک کے نئے روپ کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، متعدد صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ تبدیلی صحت کے مسائل کے باعث ہوئی، تاہم کچھ نے کہا کہ یہ زیادہ صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کا نتیجہ ہے۔

2025رواں ماہ کے آغاز میں وینس فلم فیسٹیول کے دوران ڈوین جانسن کو ان کی نئی فلم ’دی اسمیشنگ مشین‘ کے ورلڈ پریمیئر پر ان کے مداح اُنہیں دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ وہ پہلے کی نسبت بہت پتلے دبلے نظر آ رہے تھے۔

جانسن نے بتایا، ”ہم ایک فلم بنانے جا رہے ہیں جس کا نام ’لزرڈ میوزک‘ ہے۔ اس میں میرا کردار ایک 70 سالہ عجیب و غریب شخصیت ’چکن مین‘ کا ہے، جس کا بہترین دوست ایک 70 سالہ مرغی ہے۔“

اداکار نے مزید کہا، ”میں بہت پُرجوش ہوں کیونکہ مجھے ایک بار پھر خود کو مکمل طور پر بدلنے کا موقع ملا ہے، جیسے میں نے فلم ’The Smashing Machine‘ میں کیا تھا۔“

قابلِ ذکر ہے کہ فلم ”The Smashing Machine“, جس میں دی راک نے سابق MMA فائٹر اور UFC ہیوی ویٹ چیمپئن مارک کر کا کردار ادا کیا ہے، حال ہی میں وینس فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی اور اس کی خوب پذیرائی ہوئی۔ ناقدین اس کردار کے لیے دی راک کو ممکنہ آسکر نامزدگی کا حق دار بھی قرار دے رہے ہیں۔

جانسن نے کہا لزرڈ میوزک کے لیے دی راک نے اپنے جسمانی وزن میں خاصی کمی کی ہے، لیکن ان کے بقول ابھی یہ عمل مکمل نہیں ہوا۔ ”یہ میرا دبلا پتلا روپ ہے۔ مجھے ابھی بہت آگے جانا ہے،“

اداکار کے نئے روپ کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی ہونا شروع ہوگئیں کچھ مداحوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے وزن میں کمی صحت کے مسائل کے باعث ہوئی جبکہ کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ یہ زیادہ صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کا نتیجہ ہے۔

More

Comments
1000 characters