بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ڈاکوؤں سے بچنے کے لیے خاتون رکشے سے لٹک گئی۔ جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر لدھیانہ میں خاتون آٹو ڈرائیور کے بھیس میں مسلح ڈاکوؤں سے خود کو بچانے کے لیے آٹو رکشہ سے لٹک گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ خاتون مینا کماری گائوں جانے کے لیے رکشے میں سوار ہوئیں۔ رکشے میں پہلے سے موجود خواتین کے بھیس میں تین افراد نے مینا کے ہاتھ باندھ کر اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ ان افراد میں ایک ڈرائیور اور دو مسافر شامل تھے۔

AAJ News Whatsapp

جب رکشہ لدھیانہ بائی پاس کے قریب پہنچا، ایک مسافر نے ڈرائیور کو رکشہ سست کرنے کا کہا، اور فوری طور پر دونوں مسافروں نے مینا کمار کو تیز دھار آلے دکھا کر لوٹنے کی کوشش کی۔ لیکن مینا نے خوف کے بجائے فوری طور پر رکشے کے کھلے حصے سے باہر لٹک کر اپنی زندگی بچانے کی کوشش کی۔

خاتون فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے رکشے سے لٹک گئی اور مسافروں سے مدد کی اپیل کرنے لگی۔

بعدازاں ہائی وے پر راہگیروں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر ہائی وے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔

خاتون کی بہادری نے ناصرف اسے بچایا بلکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کا باعث بھی بنی۔

More

Comments
1000 characters