دنیا بھر میں اپنی انوکھی سوچ اور جدت طرازی کے لیےمانے جانے والے ایلون مسک نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس بار انہوں نے ایک ایسی ”بیکری“ قائم کی ہے، جو دیکھنے میں تو فیکٹری لگتی ہے مگر اس کا کام بالکل مختلف ہے۔ یہاں نہ میدہ گوندھا جاتا ہے، نہ کیک سجائے جاتے ہیں اور نہ ہی پیسٹڑی کی کوئی ورائٹی دستیاب ہے بلکہ یہاں اسپیس ایکس کے اسٹارشپ خلائی جہازوں کے سیرامک ہیٹ شیلڈ ٹائلز تیار کی جاتی ہیں۔

یہ بیکری امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع اسپیس ایکس کا ایک جدید مینوفیکچرنگ مرکز ہے، جہاں ہر روز ہزاروں حفاظتی ٹائلز بنائی جاتی ہیں۔ ان ٹائلز کی ساخت منفرد ہے۔ یہ چھ کونوں والے ہیگزاگونل ڈیزائن میں ڈھالی جاتی ہیں تاکہ وہ زیادہ مضبوط اور لچکدار رہ سکیں۔ یہ وہی حفاظتی تہہ ہے جو خلائی جہاز کو زمین کے ماحول میں داخل ہوتے وقت 1400 ڈگری سیلسیس تک کی گرمی سے محفوظ رکھتی ہے۔

ایلون مسک نے اپنی نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ لانچ کردی

ان ٹائلز کے اندر خاص پن کنکشنز اور تھوڑی سی گنجائش رکھی جاتی ہیں، جو انہیں دباؤ کے دوران ٹوٹنے سے بچاتی ہیں۔ ہر اسٹارشپ پر تقریباً 18 ہزار ٹائلز لگائی جاتی ہیں، جو سلیکا بیسڈ سیرامک اور کالے بوریوسیلیکیٹ گلاس کی تہوں سے تیار ہوتی ہیں۔ ایک مکمل ٹائل بنانے میں لگ بھگ چالیس گھنٹے لگتے ہیں، لیکن خودکار مشینوں کی مدد سے یہ فیکٹری روزانہ اس کی بڑی مقدار میں پیداوار فراہم کرتی ہیں۔

ایلون مسک نے اس منفرد فیکٹری کی ویڈیو اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مذاقاً کہا، ”یہ دنیا کی سب سے جدید بیکری ہے۔“

AAJ News Whatsapp

درحقیقت یہ نام بےحد موزوں ہے، کیونکہ ان ٹائلز کو تیار کرنے کے لیے انہیں انتہائی درجہ حرارت پر ”بیک“ کیا جاتا ہے ۔

کینسر اور آنکھوں کے نقصان کا خطرہ: ایلون مسک کے اسٹار لنک سیٹلائٹس سے متعلق وارننگ جاری

یہ سیرامک ڈھالیں اسٹیل اور دیگر حفاظتی مواد کے ساتھ مل کر اسٹارشپ کو بار بار کی پروازوں، لینڈنگ اور دوبارہ فضا میں داخل ہونے کے عمل کے دوران محفوظ رکھتی ہیں۔

ایلون مسک کے مطابق، اس ٹیکنالوجی کا مقصد مستقبل میں خلائی سفر کو زیادہ محفوظ، پائیدار اور کم خرچ بنانا ہے، تاکہ ایک دن عام انسان بھی خلا کی سیر کر سکے۔

More

Comments
1000 characters