فلم ”دنگل“ اور ”سیکرٹ سپر اسٹار“ سے شہرت پانے والی سابق بولی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے۔
زائرہ، جنہوں نے 2019 میں مذہبی وجوہات کے تحت بالی وڈ چھوڑ دیا تھا، نے نکاح کی تقریب کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جو ان کی پہلی ذاتی اپ ڈیٹ ہے۔
مسٹر بیسٹ اور بالی وُڈ کے تینوں خان ایک فریم میں، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
زائرہ نے پوسٹ میں دو تصاویر شیئر کیں۔ پہلی تصویر میں وہ نکاح نامہ پر دستخط کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں، دوسری تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ رات کے وقت آسمان تلے کھڑی ہیں، زائرہ نے گہرا سرخ دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اور دلہا کریم رنگ کے شیروانی میں نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر کی سادگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
زائرہ نے 16 سال کی عمر میں فلم“دنگل“ کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔ فلم میں ان کی شاندار کارکردگی کے باعث انہیں نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ ملا۔
سنسنی خیز کہانی نئی کاسٹ، ’مرزا پور: دی فلم‘ کے بارے میں زبردست انکشاف
بعد میں انہوں نے “سیکرٹ سپر اسٹار” میں بھی نمایاں اداکاری کے جوہر دکھائے، جس نے انہیں بالی وڈ کے نوجوان ٹیلنٹ کی صف اول میں کھڑا کر دیا۔۔ تاہم، اپنی ابتدائی کامیابی کے باوجود، زائرہ نے شوبز کو ایمان سے دوری کی وجہ قرار دیتے ہوئے 2019 فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
زائرہ وسیم نے بالی وڈ چھوڑنے کے بعد زیادہ تر سوشل میڈیا کے ذریعے ایمان اور مذہبی پیغامات شیئر کیے اور ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی۔ حالیہ نکاح کی پوسٹ ان کی پہلی بڑی ذاتی اپ ڈیٹ ہے، جس پر مداحوں اور فالوورز نے گرم جوشی اور مبارکبادیں پیش کی ہیں۔