”بیئر بائسپس“ کے نام سے معروف یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ بادیہ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ان کی نجی زندگی اور شادی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔
ممبئی میں اداکار راوی دوبے اور سرگن مہتا کی دیوالی پارٹی کے دوران بنائے گئے اس مختصر ویڈیو کلپ میں رنویر کو ایک دلچسپ مکالمے میں سنا جا سکتا ہے۔
سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار کی رنویر الٰہ آبادیہ کو وارننگ
راوی دوبے ان سے پوچھتے ہیں ،’لیکن تمہاری بیوی کہاں ہے…؟‘
جس پر رنویر مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں ، ’وہ کچھ ہی دیر میں آ جائے گی۔‘ یہ سن کر سرگن مہتا ہنستے ہوئے پوچھتی ہیں، ’کتنی دیر لگے گی؟‘
یہ مختصر مگر دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور مداحوں نے اندازے لگانے شروع کر دیے کہ آخر رنویر جس ”شی“ کا ذکر کر رہے تھے، وہ کون ہیں؟
رنویر الہ آبادیہ کے نامناسب بیان کے بعد انکی گرل فرینڈ نے بریک اپ کرلیا؟
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ رنویر شاید خفیہ طور پر شادی کر چکے ہیں، جب کہ دیگر کا خیال ہے کہ وہ اپنی نئی گرل فرینڈ کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ تاہم، رنویر کی جانب سے اب تک کسی قسم کی تصدیق یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب رنویر الہ بادیہ کی ذاتی زندگی خبروں میں آئی ہو۔ چند روز قبل رنویر نے اداکارہ تارا سوتاریا کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی، بریک اپ اور محبت کے تجربات پر کھل کر بات کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ، ’میں 32 سال کا ہوں، اپنی دنیا خود بنا رہا ہوں۔ اب میں محبت کے پیچھے نہیں بھاگ رہا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی 20 کی دہائی میں انہوں نے محبت کو حد سے زیادہ تلاش کیا، مگر اب وہ اس جنون کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔
رنویر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے دل میں گزشتہ تعلقات کے زخم آج بھی گہرے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ کوئی عورت آ کر ان کا درد بھرے، ان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں جو خواتین ہیں ماں، بہن، بھانجی اور وہ لڑکی جو شاید مستقبل میں آئے ان سب کی زندگی سکون اور خوبصورتی کا گہوارہ ہو۔
نویر الہ بادیہ رواں سال اس وقت تنازع کا شکار ہوئے جب انہوں نے کامیڈین سمے رینا کے شو ”انڈیاز گو لیٹنٹ“ میں ایک غیر مناسب سوال پوچھا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا اور متعدد ایف آئی آرز بھی درج ہوئیں۔
بعدازاں انہوں نے عوامی سطح پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ایسے سوالات سے گریز کریں گے۔
رنویر کا نام ماضی میں اداکارہ نکی شرما کے ساتھ بھی جوڑا جا چکا ہے۔ دونوں کی قریبی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تھیں، لیکن رنویر ہمیشہ نکی کے چہرے پر سن فلوور ایموجی لگا کر ان کی شناخت چھپاتے رہے۔ ”انڈیاز گو لیٹنٹ“ تنازع کے بعد جب رنویر نے نکی کو انسٹاگرام پر اَن فالو کیا تو مداحوں نے ان کے بریک اپ کی قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
اب نئی ویڈیو کے بعد مداحوں کے سوالات ایک بار پھر شروع ہو گئے ہیں کہ کیا رنویر الہ بادیہ نے واقعی خفیہ شادی کر لی ہے یا یہ سب محض ایک غلط فہمی ہے؟