نیند ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ آرام اور نیند کی مقدار درکار ہوتی ہے؟ مختلف تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کے جسمانی، ذہنی اور جذباتی عوامل کی وجہ سے انہیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ آرام اور سکون کی ضرورت پڑتی ہے۔

ماہرین کے مطابق خواتین کا دماغ دن بھر کئی کام ایک ساتھ انجام دیتا ہے، جس کی وجہ سے ان کی توانائی زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ اسی لیے رات کو انہیں مزید آرام اور نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈیوک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، نیند کی کمی خواتین پر مردوں کی نسبت زیادہ اثر ڈالتی ہے، جس کے نتیجے میں وہ جلد تھکن، موڈ میں تبدیلی اور بےچینی محسوس کر سکتی ہیں۔

آنکھیں شوگر کا پہلا سگنل ہیں، انہیں نظر انداز نہ کریں

خواتین میں نیند کی کمی کے اہم عوامل

ہارمونی تبدیلیاں

خواتین میں ماہواری، حمل، دودھ پلانے اور مینوپاز کے دوران ایسٹروجن اور پروجیسٹیرون جیسے ہارمونز کی سطح میں تیزی سے تبدیلی آتی ہے، جو نیند کے معیار کو متاثر کرتی ہے۔ اس دوران کئی خواتین کو انسومنیا، بے چینی یا بار بار جاگنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذہنی اور جذباتی بوجھ

گھر، کام اور خاندان کی ذمہ داریاں اکثر خواتین پر زیادہ دباؤ ڈالتی ہیں، جس کی وجہ سے گہری نیند متاثر ہوتی ہے اور تھکن بڑھ جاتی ہے۔

دماغ کا زیادہ استعمال اور ملٹی ٹاسکنگ

خواتین اکثر دن بھر متعدد کام ایک ساتھ کرتی ہیں۔ تحقیقات بتاتی ہیں کہ ان کا دماغ مردوں کے مقابلے میں زیادہ سرگرم رہتا ہے، جس کے نتیجے میں انہیں مزید نیند اور آرام کی ضرورت پڑتی ہے۔

حیاتیاتی فرق

خواتین کا نیند کا چکر مردوں سے تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔ وہ زیادہ وقت گہری نیند میں گزارتیں ہیں، لیکن جب نیند ٹوٹتی ہے تو دوبارہ گہری نیند میں جانے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

پیزا کا ایک ٹکڑا کھانے کے بعد ہاتھ کیوں رُکنے کا نام نہیں لیتا؟

خواتین کے لیے نیند کے آسان اقدامات

ہر خاتون کو مردوں سے زیادہ نیند کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن زیادہ تر ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی اور باقاعدہ نیند ضروری ہے۔ اگر کوئی خاتون اکثر تھکاوٹ محسوس کرتی ہے، دن میں نیند آتی ہے یا صبح اٹھتے وقت تازگی محسوس نہیں ہوتی، تو یہ ناکافی نیند کی نشانی ہو سکتی ہے۔

AAJ News Whatsapp

کچھ آسان اقدامات

ہر روز ایک مقررہ وقت پر سونا اور جاگنا

سونے سے پہلے اسکرین کا کم استعمال

پرسکون اور آرام دہ ماحول میں نیند لینا

ہلکی ورزش اور صحت مند خوراک

اپنی نیند پر توجہ دینا اور باقاعدہ عادات اپنانا، خواتین کی صحت اور توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

More

Comments
1000 characters