ایک زمانہ تھا ،جب پاکستانی فلموں کا طوطی بولتا تھا ،پھر آہستہ آہستہ یہ انڈسٹری زوال کا شکار ہوتی چلی گئی ۔اور اب یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کئی دہائیوں سے زوال کا شکار ہے اور اس کے نتیجے میں دو نسلیں بالی ووڈ کی فلمیں دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہیں۔

بالی ووڈ پرتین خانوں کی حکمرانی ہے اور وہ اب بھی اتنے ہی بڑے سپر اسٹار ہیں، جتنے تین دہائی پہلے تھے۔

شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے اپنے کیریئر میں بے شمار ہٹ فلمیں دی ہیں اور ان تینوں کی طرح شہرت انکے بعد کسی اور ادا کارکے حصے میں نہ آسکی۔

دوسری جانب مہوش حیات پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے اور وہ ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو ابھی بھی فلموں میں کام کر رہی ہیں۔

فی الحال انہوں نے فلم ”دغاباز دل“ میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں ، جو سینما گھروں میں چل رہی ہے۔ انہوں نے مرویل اسٹوڈیوز کی ویب سیریز مس مارول میں بھی کام کیا۔ جہاں انہیں ہر کسی نے سراہا۔

حال ہی میں وہ واسع چودھری کے پروگرام گپ شب میں مہمان تھیں ۔اور سامعین میں سے کسی نے ان سے پوچھا کہ وہ کس خان کے ساتھ کام کریں گی۔

وہ سلمان خان اور عامر خان کے درمیان الجھن کا شکار تھیں۔ لیکن آخر کار انہوں نے عامر خان کو اس شخص کے طور پر منتخب کیا، جس کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں۔

More

Comments are closed on this story.