”عشق مرشد“ کی ٹیم ڈرامے کو گھسیٹ رہی ہے۔ لیجنڈری اداکارہ مرینہ خان نے ایک شو میں ڈرامے پر تنقید کرتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

مرینہ خان پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی وہ فنکارہ ہیں ،جن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیےلوگ بیتاب ہوتے تھے۔ ماضی کے لازوال شہرت یافتہ ڈرامے ”تنہائیاں ،“ ”دھوپ کنارے“ جیسی کامیاب ڈرامہ سیریل کا سہرا ان ہی کے سر ہے۔

وہ ایک پسندیدہ اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت کامیاب ہدایت کارہ بھی ہیں۔

اداکارہ نے پی ٹی وی پر ڈیبیوٹ کے بعد سے ہمیشہ محبت سمیٹی ہے۔

وہ آج کل ساتھی فنکاروں کے کام پر تنقید کر رہی ہیں اور بہت سارے ڈراموں کا جائزہ لے رہی ہیں۔

ماضی کی مقبول جوڑی مرینہ خان اور شہناز شیخ نے طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ ایک شو میں شرکت کی۔ مرینہ خان نےاس نے شو میں کچھ دلچسپ انکشافات کیے ۔

مرینہ خان نے اس مرتبہ میگا سیریل “عشق مرشد “پر شدید تنقید کی۔

مرینہ نے ڈرامے ”عشق مرشد“ پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑا ڈرامہ ہے، جسے وہ پسند کرتی تھیں۔ لیکن اب ایسا محسوس ہورہا ہے اس کی کہانی کو گھسیٹا جارہا ہے اور وہ اس پر اداس ہیں۔ کیونکہ بنیادی طور پروہ ڈراموں کو گھسیٹنے کی مشق کے فیور میں نہیں ہیں۔

شہناز شیخ اور مرینہ خان نےرومانٹک سین فلمبند کرنے کےبارے میں بھی بات کی رومانٹک سین کی شوٹنگ ان کے لیے مشکل ہوتی تھی اور وہ ان سے دور بھاگتی تھیں اور اس طرح کے مناظر میں کام کرنا پسند نہیں کرتی تھیں۔ لیکن آج کل کے نئے اسٹار کو یہ طریقہ زیادہ آرام دہ لگتا ہے اور وہ ڈوب کر رومانٹک سین کرلیتے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.