پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاک بھارت سیزفائر کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستانی مسلح افواج کی شجاعت اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ ”گزشتہ چند دنوں کے دوران ہماری افواج نے جو جرات مندی اور حوصلے کی مثالیں قائم کیں، وہ الفاظ سے بالاتر ہیں۔“

پاکستانی حملے نے بھارتیوں کا ذہنی توازن بگاڑ دیا، عوام کی نفسیات متاثر

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج کی امن کے لیے وابستگی نہ صرف قوم بلکہ دنیا بھر کے لیے باعثِ فخر ہے۔ شعیب ملک نے پیغام کا اختتام ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے سے کیا۔

دوسری جانب شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے سیزفائر کی حمایت کی، جہاں انہوں نے دعا کے ایموجیز لگا کر امن کی خواہش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے مسلسل اشتعال انگیز اقدامات کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا گیا۔ پاک فوج نے آپریشن ”بنیان مرصوص“ کے تحت بھارت کے اندر متعدد اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلوارا ایئر فیلڈ بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔

پاکستان کے اس جارحانہ ردعمل کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا اور امریکی ثالثی کو قبول کرتے ہوئے سیزفائر پر آمادگی ظاہر کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک کو ”دانشمندی اور ہوش مندی“ کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔

More

Comments
1000 characters