سرما کی آمد کے ساتھ ہی افغانستان پرحکومت کرنے والے طالبان نے عوام کو سردی سے بچانے کا بھرپور بندوبست کرلیا۔

کابل میں 400 ہزار ٹن کوئلے کی نقل و حمل جاری ہے جسے 32 منتخب علاقوں تک پہنچایا جارہا ہے، یہ عمل سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کابل شہر میں ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مقرر کردہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کیا جاتا ہے۔

یہ کمیٹی مائع گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور احتیاطی ذخائررکھنے کے مقصد سے پرائیویٹ سیکٹراورسرکاری تیل وگیس کمپنی کے ساتھ مل کر تشکیل دی تھی۔

طالبان حکومت نے رواں سال ستمبرمیں روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پردستخط کیے تھے، معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے قائم مقام وزیرتجارت حاجی نورالدین عزیزی کا کہنا تھا کہ روس افغانستان کوسالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول اور10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔

اقتدارمیں آنے کے بعد سے یہ افغانستان کا پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ تھا۔

More

Comments are closed on this story.