ناروے سے تعلق رکھنے والے مشہور ڈانس گروپ دا کوئیک اسٹائل کراچی پہنچ گیا ۔

کوئیک اسٹائل گروپ نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا کہ وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’کوئیک اسٹائل‘ کے ممبرز کراچی کے مزار قائد پر موجود ہیں۔

ناروے سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ دا کوئیک اسٹائل کی ایک شادی میں پرفارمنس کی ویڈیوز کچھ ماہ قبل بہت وائرل ہوئی تھیں۔

کچھ دن قبل اس گروپ نے بلوچی گلوکار وہاب بگٹی کے گانے کنا یاری پر بھی پرفارم کیا تھا جبکہ دبئی میں ان سے ملاقات بھی کی تھی۔

@thequickstylee

The voices that helped us change the world ?

♬ original sound - thequickstyle

انہوں نے پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے بتیاں بجھائی رکھ دی اور امریکن میوزیکل بینڈ بلیک آئیڈ پیس کے گانے بے بوٹ کے ریمکس پر بھی عمدہ ڈانس کیا تھا۔

More

Comments
1000 characters