گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل شوبز جوڑیوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے بعد لگتا ہے اب پیار کی ہوائیں چلنے والی ہیں کیونکہ پاکستان کے معروف ماڈل حسنین لہری نے اپنی محبت کا کُھلے عام اعلان کردیا ہے۔

حسنین لہری کا شمار پاکستانی فیشن انڈسٹری کے ٹاپ مرد ماڈلز میں ہوتا ہے جبکہ ان کی شاندار شخصیت کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

حسنین لہری کا ماضی میں سپر ماڈل سبیکا امام کے ساتھ بھی قریبی تعلق رہا ہے لیکن کچھ سال قبل دونوں میں دوری ہوگئی تھی۔

تاہم اب حسنین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیا ہے، انہوں نے اپنی اور ماڈل لوجین ادادا کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لبنانی ماڈل کے عشق میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ لوجین سے ملنے سے قبل میں سوچتا تھا کہ پریوں کی کہانیاں سچ نہیں ہوتی۔

ان کی پوسٹ پر لبنانی ماڈل نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پریوں کی کہانیاں سچ ہوتی ہیں۔

حسنین لہری کی پوسٹ پر اداکارہ اُشنا شاہ، ثروت گیلانی، انوشے اشرف، فہد مرزا، ماڈل فاطمہ حسن اور مہرین سید سمیت دیگر شوبز شخصیات نے مبارکباد دی۔

لبنانی ماڈل لوجین ادادا سعودی عرب کے ارب پتی ولید احمد جفالی کی بیوہ ہیں، اس جوڑے کی عمر میں تقریباً 36 سال کا فرق تھا، جب ان کی شادی ہوئی تو لوجین کی عمر 21 برس اور اس کے شوہر کی عمر 57 سال تھی۔ ولید کا انتقال 61 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے ہوا جب کہ اس جوڑے کی دو بیٹیاں تھیں۔

لوجین اب اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور وہ نیٹ فلکس پر ریئلٹی سیریز دبئی بلنگ کا حصہ بھی بن گئی ہیں۔

More

Comments are closed on this story.