گُل نہیں ’پیازدستہ‘ فلپائنی جوڑے نے پاکستانیوں کو بہترین آئیڈیا دے دیا

30 Jan 2023
پیازکی قیمتیں صرف ہمارے یہاں ہی نہیں فلپائنی میں بھی آسمان کو چھورہی ہیں۔ تصویر/سوشل میڈیا
پیازکی قیمتیں صرف ہمارے یہاں ہی نہیں فلپائنی میں بھی آسمان کو چھورہی ہیں۔ تصویر/سوشل میڈیا
پھولوں کی جگہ ’پیاز کے دستہ‘ - تصویر/ یاہو ویب سائٹ
پھولوں کی جگہ ’پیاز کے دستہ‘ - تصویر/ یاہو ویب سائٹ
تصویر/ آر آر پروڈکشن
تصویر/ آر آر پروڈکشن

پاکستانی شہری مہنگائی کے ہاتھوں بھلے سے ستائے ہوئے ہوں لیکن ٓخرچے گھٹانے کیلئے متبادل نہیں سوچتے، شادی بیاہ پربھی ساری رسومات پوری کرنا تقریباً سبھی نے خود پرفرض کررکھا ہے، ایسے افراد کیلئے ایک فلپائنی جوڑا اس بات کی مثال ہے کہ ایک ٹکٹ میں دو مزے کیسے کیے جاسکتے ہیں ۔

پیازکی قیمتیں صرف ہمارے یہاں ہی نہیں وہاں بھی آسمان کو چھورہی ہیں، اس لیے اس فلپائنی جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں پھولوں کی جگہ ’پیاز کے دستے‘اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

یہ آئیڈیا دلہن لیکاپوری نوبس کا تھا جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے شروع میں روایت کے عین مطابق پھولوں کے گل دستے ہی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن سوشل میڈیا پراسکرولنگ کے دوران پھولوں جیسا دکھائی دینےوالا پیازکا دستہ دیکھا تو مجھے بھی خیال آیا کہ ہم بھی ایسا کرسکتے ہیں کیونکہ بعد میں پھول مرجھا جاتے ہیں اور پھینک دیےجاتے ہیں تو کیوں نہ پیازکا ہی استعمال کیا جائے جو بعد میں بھی کام آئیں گے۔

ہونے والے دلہا سے مشورے کے بعد دلہن نے یہ آن لائن آرڈرکیے۔ فلپائنی نیوز ایجنسی کے مطابق نوبس نے پیاز کی ایک بوری آن لائن آرڈر کیا۔

اس جوڑے نے درحقیقت روایتی پھول خریدنے کیلئے 15 ہزار فلپائنی پیسو یعنی تقریبا 275 ڈالرمختص کیے تھے۔ لیکن پیاز کی بوری خریدنے کیلئے 8 ہزار فلپائنی پیسو یعنی تقریبا 147 ڈالرکا خرچہ آیا۔ اس طرح بچت بھی ہوگئی اور پیاز پرآنے والی لاگت بھی بعد میں اسے استعمال کرنےسے پوری ہوجائے گی۔

لیکن ایک مسئلہ تھا کہ پھولوں کی طرح پیازنچھاور کیے جاتے تو مہمانوں کے سرپر بھی لگ سکتے تھے اس لیئ دلہن والوں نے گل پاشی کے بجائے مہمانوں کو بھی پیاز دستے پیش کیے

دلہن کی جانب سے پھول نچھاور کرنے کی رسم سے مہمانوں کو چوٹ لگنے کا خدشہ تھا اس لیے اسے ترک کرنا پڑا اور دلہن والوں نے مہمانوں کو پیاز کے دستے پیش کیے۔

More

Comments are closed on this story.