مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نے اسلام قبول کرلیا۔ نعمان اور سمیرا کا کہنا ہے کہ دونوں نے مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا، کسی نے زبردستی نہیں کی۔
اسلام قبول کرنے کے بعد انھیں ہار پہنائے گئے اور ان کا دوبارہ نکاح بھی پڑھایا گیا۔ اس جوڑے نے بالاکوٹ میں جانشین قاضی خلیل احمد، قاضی ابراہیم خلیل کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔
اس موقع پر اسلام قبول کرنے والے نعمان نے آج نیوز کو بتایا کہ ان کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ نو سال سے مشہور سیاحتی مقام شوگران میں ایک ہوٹل پر کام کرتے ہیں۔
نعمان کے مطابق وہ مسلمانوں کے اخلاق اور نماز سے متاثر ہوئے، اپنی بیوی سمیرا سے مشورہ کیا اور دونوں اسلام میں داخل ہوگئے۔
Comments are closed on this story.