امریکہ میں 8 اپریل کو سورج گرہن کے دن پیدا ہونے والے گائے کے بچے نے رنگ دکھانا شروع کر دیے ہیں، اس غیر معمولی دن پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ گائے کے بچے پر نشانی بھی سب کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔

کینیڈا کے شہر کنگسٹن میں 8 اپریل کے روز پیدا ہونے والے گائے کے بچے نے سورج گرہن کے دن پیدا سے ایک نشانی مشروط کی جا رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بچھڑے کے ماتھے پر ایک سفید رنگ کا چاند نما دھبا موجود ہے، جو کہ اگرچہ عام دھبوں اور رنگ جیسا ہی ہے، تاہم چاند کی گولائی نما اس دھبے نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

یہ گائے کا بچہ مقامی کییرے فارم میں پیدا ہوا ہے، فارم کے مالک لوورا کیرے اور ان کے شاہور مائیکل فارم کو سنبھالتے ہیں، جہاں 150 گائیں موجود ہیں جس میں سے 65 دودھ دیتی ہیں۔

لوورا کیرے بتاتی ہیں کہ وہ گائے کا دودھ دھو رہی تھیں، جب انہوں نے اس بچے کے ماتھے پر یہ نشان دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگا یہ عام سا نشان ہوگا تاہم جب میں نے اگلے دن اس کا بغور جائزہ لیا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ سورج گرہن کی نشانی ہے۔

سوشل میڈیا پر لوورا کیرے کی جانب سے پوسٹ کیاگیا تھا، جس میں انہوں نے اسی حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا۔

اس پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ اور حیرت انگیز ردعمل کا اطہار کیا جا رہا ہے۔

More

Comments are closed on this story.