تارک مہتا کا الٹا چشمہ فیم گروچرن سنگھ اس سال 22 اپریل کو تقریبا ایک ماہ تک لاپتہ رہنے کے بعد سے خبروں میں ان رہے ہیں۔ بعد ازاں میڈیا کی توجہ میں یہ بات سامنے آئی کہ 25 دن بعد گھر واپس آنے کے بعد انہوں نے اپنی گمشدگی کا منصوبہ خود بنایا تھا۔

اب اپنے تازہ ترین انٹرویو میں اداکار نے اس بات پر خاموشی توڑ دی کہ وہ کیوں غائب ہوئے اور ان کے ذہن میں کیا منصوبے تھے۔ اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ بالکل بھی ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ نہیں تھا۔

کئی ہفتوں سے لاپتا ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار گھر واپس لوٹ آئے

انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ’روحانی سفر‘ پر گئے تھے اور ’واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا‘، کئی سالوں تک اپنی مالی حالت پر پریشان رہنےوالے گروچن سنگھ نے انکشاف کیا، “میں ہمیشہ اپنے والدین کی وجہ سے روحانی رہا ہوں اور زندگی کے اس موڑ پر جب میں احساس کمتری محسوس کر رہا تھا، میں نے خدا کی طرف رخ کیا۔ میں ایک روحانی سفر پر گیا تھا اور واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ لیکن خدا نے مجھے ایک نشانی دی اور اس نے مجھے گھر لوٹنے پر مجبور کیا۔

ادا کار نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کی گمشدگی ایک پبلک اسٹنٹ تھا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے اپنی گمشدگی کی منصوبہ بندی پبلسٹی کے لیے کی تھی، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ اگر میں پبلسٹی چاہتا تو تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں اپنے کام کے زیر التواء بقایا جات کے بارے میں بات کرنے کے لئے انٹرویو دے سکتا تھا۔ میں ایسا کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کر سکتا تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا. گھر واپس آنے کے بعد بھی میں نے کوئی انٹرویو نہیں دیا، لیکن اب میں بول رہا ہوں کیونکہ میں کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں جو لوگ میرے بارے میں کہہ رہے ہیں۔ ادار کا کہنا تھا۔

انہوں نے پروڈیوسروں پر بھی زور دیا کہ وہ انہیں کام دیں تاکہ زندگی کی ’دیگر ذمہ داریوں‘ کو پورا کرنے کے ان کے سفر کو آسان بنایا جاسکے، “میں واپس آ گیا ہوں اور بہت سا کام کرنا چاہتا ہوں۔ میں ان تمام قرضوں کو بھی ایک ایک کرکے ادا کرنا چاہتا ہوں، جو میرے اوپرہیں۔ یہ میرے کام کرنے سے ہی ہو سکتا ہے، اور میں سخت محنت کرنے کے لئے تیار ہوں۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ میں زندگی میں اپنی دیگر ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے بھی اپنا روحانی سفر جاری رکھ سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھانے والے گروچرن سنگھ 22 اپریل کو دہلی چھوڑ کر ممبئی آئے تھے۔ تاہم، وہ شہر نہیں پہنچے تھے.

More

Comments are closed on this story.