دنیا کا ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت اور جوان نظر آئے، خاص طور پر خواتین عمر کے اثرات کو روکنے اور طویل عرصے تک چمکتی ہوئی جلد کو برقرار رکھنے کی خواہشمند ہوتی ہیں۔ بازار میں ہر روز نئی کریمیں، سپلیمنٹس اور بیوٹی ٹریٹمنٹس آتی ہیں جو وعدہ کرتی ہیں کہ آپ کی جوانی کو روک دیا جائے۔ لیکن کیا یہ واقعی ممکن ہے؟ کیا ہم واقعی اپنی عمر کے آثار کو کم کر سکتے ہیں؟

حقیقت یہ ہے کہ عمر بڑھنا ایک قدرتی حیاتیاتی عمل ہے، جسے مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں۔ مگر جدید سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری غذا، طرزِ زندگی، اور ذہنی سکون کے ذریعے ہم اس عمل کو سست کر سکتے ہیں۔

جدید تحقیق کیا بتاتی ہے؟

حالیہ سائنسی تحقیق، یونیورسٹی آف واشنگٹن اور نیشنل یونیورسٹی آف نیچرل میڈیسن نے کی، جس کے مطابق کچھ خاص ’پودوں پر مبنی غذائیں‘، جنہیں ’میتھائل ایڈیپٹوجینز‘ کہا جاتا ہے، ہمارے جسم کی حیاتیاتی یا ایپی جینیٹک عمر کو سست کر سکتی ہیں۔

تحقیق بتاتی ہے کہ کچھ قدرتی غذائیں ’ڈی این اے میں میتھائلیشن‘ کے عمل کو متاثر کرتی ہیں، جو کہ عمر بڑھنے کا ایک اہم جینیاتی اشارہ ہے۔ اس ریسرچ میں 50 سے 72 سال کے درمیانی عمر کے صحت مند مردوں پر تحقیق کی، جنہوں نے آٹھ ہفتوں تک ایک مخصوص غذا، ورزش، نیند، اور اسٹریس مینجمنٹ پر مبنی پروگرام مکمل کیا تھا۔

یہ ایپی جینیٹک عمر وہ پیمانہ ہے جو بتاتا ہے کہ ہمارے خلیے کتنے پرانے ہو چکے ہیں، جو کیلنڈر کی عمر سے مختلف ہو سکتی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی واضح ہوا کہ درج ذیل غذائیں خاص طور پر خلیاتی سطح پر عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔

  • ہلدی (Turmeric)
  • روزمیری (Rosemary)
  • لہسن (Garlic)
  • بیریز (Berries)
  • سبز چائے (Green Tea)
  • اُولونگ چائے (Oolong Tea)

کچھ خاص تجاویز جن پر عمل کر کے آپ اپنی موجودہ عمر سے کم عمر اور خوبصورت نظرآسکتے ہیں۔

قدرتی اور متوازن غذا کا انتخاب

آپ کو چاہئے کہ آپ اپنی خوراک میں اوپر بتائی گئی غذائیں شامل کریں جو قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس اور پولی فینولز سے بھرپور ہیں۔ ہلدی، لہسن اور بیریز نہ صرف جلد کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ یہ جسم کو اندر سے طاقت اور توانائی بھی دیتے ہیں۔

ان میں ایک ’اولونگ چائے‘ بھی ہے، اولونگ چائے کیا ہے؟ یہ چائے کی ایک قسم ہے جو آکسیڈیشن کے لحاظ سے سبز چائے اور کالی چائے کے درمیان آتی ہے۔ یہ سبز اور کالی چائے کی طرح Camellia sinensis پلانٹ کے پتوں سے بنایا گیا ہے، لیکن یہ جزوی آکسیڈیشن کے عمل سے گزرتا ہے، بالترتیب سبز اور سیاہ کی طرح مکمل یا غیر آکسیڈائزڈ نہیں ہوتا۔

اس جزوی آکسیڈیشن کے نتیجے میں ذائقوں اور خوشبوؤں کی ایک وسیع رینج ہوتی ہے، جس میں کچھ اولونگ چائے ذائقے میں سبز چائے کے قریب ہوتی ہیں اور دیگر کالی چائے کے قریب ہوتی ہیں۔

روزانہ پانی کا استعمال

پانی جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے، زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے اور جلد کی جھریاں کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

معیاری نیند اور ذہنی سکون

نیند کی کمی جلد کی رونق کو ماند کر دیتی ہے اور ذہنی دباؤ جلد کو جلدی بوڑھا کر سکتا ہے۔ یوگا یا مراقبہ کو روزمرہ کا حصہ بنائیں تاکہ ذہنی سکون اور خوشی برقرار رہے۔

ورزش اور جسمانی مشق

ہلکی پھلکی ورزش جیسے واک یا یوگا نہ صرف جسمانی لچک بڑھاتی ہے بلکہ خون کی گردش کو بہتر بنا کر جلد میں تازگی لاتی ہے۔

جلد کی حفاظت اور باقاعدہ بیوٹی ٹریٹمنٹس

سن بلاک کا استعمال اور قدرتی اجزاء پر مبنی جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات استعمال کریں۔ جدید بیوٹی ٹریٹمنٹس کو اپنانے سے بھی جلد کو جھریوں اور دیگر عمر کے اثرات سے بچایا جا سکتا ہے۔

مثبت زندگی کا فلسفہ

خوبصورتی اور جوانی صرف ظاہری نہیں بلکہ اندرونی خوشی، خود اعتمادی، اور مثبت سوچ سے بھی آتی ہے۔ خود سے محبت کریں، اپنی قدر کریں اور اپنی زندگی میں خوشیوں کو جگہ دیں۔ یہی اصل عمر روکنے اور خود کو شاداب رکھنے کا طریقہ ہے۔

یاد رہے کہ عمر کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں مگر ہم اسے سست ضرور کرسکتے ہیں اور ایسی بہت سی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جو تا دیر جوان اور اپنی عمر سے کم نظر آئے جوزیادہ تر فلم انڈسٹری یا شوبز میں آپ کو نظر آئیں گی۔

جدید سائنسی تحقیق کی مہربانی سے قدرتی پودوں پر مبنی غذاؤں کی افادیت ہمارے سامنے ہے، جو جسم کے خلیات کی عمر کو کم کر سکتی ہیں۔ لہٰذا آپ اپنی روزمرہ زندگی میں متوازن غذا، مناسب نیند، جسمانی مشق، اور ذہنی سکون کو شامل کرکے طویل عرصے تک دمکتے اوراپنی موجودہ عمر سے کم نظرآ سکتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters