مشہور چینی گلوکار، اداکار اور ماڈل یو مینگ لانگ 37 سال کی عمر میں ایک عمارت سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ میں پیش آیا۔ اداکار دو روز قبل اپنے ایک دوست کے گھر دعوت میں گئے تھے۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد وہ تقریباً رات 2 بجے اپنے بیڈروم میں سونے کے لیے گئے اور اندر سے دروازہ بند کر لیا۔

اگلی صبح، جب دوستوں نے انہیں جگانے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہ ملا۔ بعد میں کمرے میں جا کر دیکھا گیا تو یو مینگ لانگ وہاں موجود نہیں تھے۔ ان کی لاش عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ملی اور ایک ہمسایہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یو مینگ لانگ پانچویں منزل سے گرنے کے بعد فوراً ہلاک ہو گئے۔

یو مینگ لانگ نے 2007 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا جب وہ ٹیلنٹ رئیلٹی شو ”مائی شو، مائی اسٹائل“ میں شامل ہوئے۔ بعد میں، انہوں نے 2011 میں مختصر فلم “ دی لٹل پرنس“ سے اداکاری میں قدم رکھا۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے کئی مشہور چینی سیریز میں کام کیا ہے۔

یو مینگ لانگ نے موسیقی کے پروجیکٹس بھی جاری کیے اور اپنے مداحوں میں ایک منفرد پہچان بنائی۔

حادثے کی خبر کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کی اچانک موت نے چینی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ صرف حادثہ تھا یا کوئی اور پہلو بھی موجود ہے۔

More

Comments
1000 characters