بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صنعتکار سنجے کپور کی اچانک موت 12 جون کو دل کے دورے کے باعث ہوئی تھی جس نے ان کے کاروباری اور سوشل حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ لیکن چند مہینوں بعد، ان کے خاندان کو ان کی بڑی جائیداد کے حوالے سے ایک کھلی اور تلخ وراثتی جنگ میں گھسیٹا گیا۔

سنجے کپور کی اداکارہ بیوی کرشمہ کپور کے بچوں نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنے والد کی تیسری بیوی پریا سچیو کپور کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ وہ سنجے کا وصیت نامہ جعلسازی کے ذریعے قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں اور کروڑوں روپے کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

لیکن سنجے کی زندگی کا ایک نام، ان کی پہلی بیوی نندیتا مہتانی، اس قانونی لڑائی سے بالکل دور رہا ہے۔

AAJ News Whatsapp

1976 میں پیدا ہونے والی نندیتا مہتانی ایک مشہور بھارتی فیشن ڈیزائنر ہیں،نندیتا مہتانی فیشن کی دنیا میں خاصی پہچانی جاتی ہیں اور وہ اپنے کاک ٹیل اور ریزورٹ ویئر کے منفرد ملبوسات کے لیے مشہور ہیں۔ پچھلے دو دہائیوں سے یہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور نہ صرف بھارت بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کا نام جانا جاتا ہے۔

انہوں نے ویرات کوہلی، کترینہ کیف، اور گوری خان جیسے اسٹارز کے لیے ڈیزائن کیے۔ وہ سنجے کپور کی پہلی بیوی تھیں ان کی شادی 1996 میں ہوئی تھی اور 2000 میں ختم ہو گئی۔ رپورٹوں کے مطابق طلاق کی ایک بڑی وجہ سنجے کپور کے مبینہ معاشقے تھے۔ان کے کوئی مشترکہ بچے نہیں ہیں، اسی لیے انہیں سنجے کی جائیداد پر کوئی حق حاصل نہیں۔

نندیتا کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی ہمیشہ خبروں میں رہی۔ نندیتا نے کئی معروف شخصیات کے ساتھ تعلقات رکھے، جن میں رنبیر کپور اور دینو موریا شامل ہیں۔ بعد میں ان کا تعلق اداکار ودیوت جموال سے ہوا۔ ودیوت نے نندیتا کو تاج محل میں منگنی کی تجویز دی، لیکن دونوں نے 2023 میں اپنی منگنی خوش اسلوبی سے ختم کر دی۔

سنجے کپور کے کیس میں نندیتا مہتانی شامل نہیں کیونکہ ان کی شادی سنجے سے دو دہائی قبل 2000 میں ختم ہو چکی تھی اور ان کے کوئی مشترکہ بچے نہیں تھے۔ قانونی طور پر، انہیں سنجے کی جائیداد پر کوئی دعویٰ یا تعلق حاصل نہیں ہے۔

اس کے برعکس، کرشمہ کپور اور سنجے کے دو بچے، سمايرا اور کیان، اپنی والدہ کے ذریعے اس وراثتی جنگ کا حصہ ہیں۔ پریا ساچیو، سنجے کی تیسری بیوی، اپنے بیٹے آزاریاش کے حصہ کے لیے لڑ رہی ہیں اور اپنی بیٹی سفیرا کی پرورش بھی کر رہی ہیں۔

نندیتا نے اس تلخ وراثتی جنگ سے خود کو الگ رکھا اور اپنی توجہ فیشن کریئر اور ذاتی زندگی پر مرکوز کی۔ جہاں کرشمہ اور پریا عدالت میں ایک دوسرے کے خلاف دست گریباں ہیں، نندیتا نے پرانی تلخیاں پیچھے چھوڑ دی ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں پر توجہ دے رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters