آلو صرف کھانے کی سبزی نہیں بلکہ ماہرین حسن اسے جلد، بالوں اور مجموعی صحت کے لیے ایک حیرت انگیز معجزاتی گھریلو علاج قرار دے رہے ہیں۔

بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق آلو کے رس میں وٹامن سی، بی کمپلیکس، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں،یہ اجزاء نہ صرف جسم کو اندرونی طور پر توانائی بخشتے ہیں بلکہ بیرونی طور پر شخصیت کو نکھارنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ایک سستا، محفوظ اور کیمیکل سے پاک گھریلو علاج ہے۔

جلد کے لیے قدرتی ’بلیچنگ ایجنٹ‘

اگر آپ چہرے کے سیاہ دھبوں، جھائیوں اور سن ٹین سے پریشان ہیں، تو آلو کا رس آپ کے لیے بہترین حل ہے۔

یہ قدرتی بلیچ کے طور پر کام کرتا ہے اور جلد کی رنگت کو یکساں بناتا ہے۔ جلد سے اضافی تیل کو جذب کر کے مساموں کی صفائی کرتا ہے، جس سے دانوں کے نکلنے میں واضح کمی آتی ہے۔

موبائل کے زیادہ استعمال سے ہونے والے سیاہ حلقے اور سوجن آلو کے رس کے استعمال سے کم ہو سکتے ہیں۔ آنکھوں کے نیچے روئی پر آلو کا رس لگا کر چند منٹ کے لیے رکھنے سے سوجن کم ہوتی ہے اور جلد تازہ اورنرم محسوس ہوتی ہے۔

بالوں کی نشوونما اور مضبوطی

بالوں کے گرنے سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ آلو کا رس سر کی جلد کی گہرائی تک اثر دکھاتا ہے۔ اس میں موجود معدنیات بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں، جس سے نہ صرف بال گرنا بند ہو جاتے ہیں بلکہ ان کی لمبائی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ یہ خشکی اور سکری کے خاتمے کے لیے بھی ایک آزمودہ نسخہ ہے۔

مدافعتی نظام میں بہتری

مزید برآں، آلو کے رس میں موجود غذائی اجزا جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں، انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں اور جسم کو اندر سے صاف اور توانائی بخش بناتے ہیں۔ قدرتی اور آسان ہونے کی وجہ سے آلو کا رس گھریلو علاج کے طور پر بہت مقبول ہے۔

More

Comments
1000 characters