امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلس کی شادی کے بعد ایک اور دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔ دونوں نے اپنی شادی میں شریک مہمانوں کو خاص تحائف دیے، جن میں ہیروں سے مزین یادگاری اشیا شامل تھیں۔

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کی شادی جمعہ کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہوئی۔ اس شادی کی خبر نے پوری دنیا اور خاص طور پر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔

شادی کی اصل تقریب سے پہلے جمعرات کو ایک خاص دعوت رکھی گئی تھی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور مشہور ستاروں نے شرکت کی۔ ان میں سلینا گومز، جیجی حدید، بریڈلی کوپر، جیک اینٹونوف اور لینا ڈنہم بھی شامل تھے۔

دعوت کے بعد وہاں موجود مہمانوں کے ہاتھوں میں ایک خوبصورت کالے رنگ کے مخملی ڈبے دیکھے گئے جن پر دولہا اور دلہن کے نام کے پہلے حروف یعنی ٹی ٹی لکھے ہوئے تھے۔

امریکی میڈیا پیج سکس نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان ڈبوں کے اندر مہمانوں کے لیے بہت ہی قیمتی تحفے تھے جن میں ہیرے جڑے ہوئے شیشے کے گلاس شامل تھے۔

ان قیمتی گلاسوں کے ساتھ اس باغ کی خوبصورت تصویریں بھی تھیں جہاں ٹریوس کیلس نے ٹیلر سوئفٹ کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ ان تصویروں کو ایک خاص کپڑے پر چھاپا گیا تھا اور اس کے ساتھ ایک کارڈ بھی تھا جسے چاندی کی مہر سے بند کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ تقریب میں شریک کئی مہمان ان تحائف کے ڈبے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے نظر آئے، لیکن کسی بھی مہمان نے عوامی سطح پر یہ نہیں بتایا کہ ان کے اندر کیا رکھا گیا تھا۔

شادی کی تقریبات کے دوران ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کے ملبوسات بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے اپنی شادی کے خاص دن پر فیشن کی دنیا کے مشہور برانڈ کرسچن ڈیور کے خاص طور پر تیار کردہ کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ شادی کی خوشی کا اعلان ہال کے باہر لگی بڑی اسکرینوں پر کیا گیا جہاں لکھا تھا کہ اب ان کی شادی ہو چکی ہے۔

دونوں کی محبت کا سلسلہ سال 2023 میں شروع ہوا تھا اور پچھلے سال اگست میں انہوں نے ایک دوسرے سے شادی کا وعدہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے انٹرنیٹ پر یہ لکھ کر کیا تھا کہ آپ کی انگریزی کی ٹیچر اور جم کے ٹیچر اب شادی کرنے جا رہے ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ کی اس شادی پر ان کے چاہنے والے بہت خوش ہیں اور بہت سے لوگ تو دوسرے ملکوں سے صرف ان کی خوشی میں شامل ہونے نیویارک پہنچے۔

ترکی سے آئی ہوئی ایک لڑکی سارہ نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں اور یہاں رکنا اگرچہ بہت مشکل ہے لیکن میں خاص طور پر اپنی بہن کے لیے آئی ہوں کیونکہ وہ ٹیلر سوئفٹ کو بہت پسند کرتی ہے۔

سارہ نے مزید کہا کہ ترکی میں ہمیں اتنے بڑے ستارے دیکھنے کو نہیں ملتے اس لیے یہاں ہونا بہت اچھا لگ رہا ہے۔

ٹریوس کیلس کے بارے میں بات کرتے ہوئے سارہ نے کہا کہ وہ بہت اچھے اور مہربان انسان لگتے ہیں اور میرے خیال میں وہ ٹیلر سوئفٹ کے خوابوں کے شہزادے ہیں، اسی لیے وہ شادی کر رہے ہیں۔ وہ ان کے شوہر کے طور پر سب سے بہترین انسان ثابت ہوں گے۔

More

Comments
1000 characters