معروف ٹک ٹاکر بابا چی آج نیوز کے پروگرام “ دس “ کے مہمان بننے۔ بابا جی کے والد نے بتایا کہ بابا چی کا اصل نام ابو بکر ہے ۔ بیٹے کے کے ساتھ کام کرنے میں مشکل نہیں ہوتی ہے کیونکہ ابو بکر بہت ٹیلنٹ ہیں جو بتاؤ فورا سمجھ لیتے ہیں اور اس پر ہم مل کر کام کرتے ہیں۔

والد کا مزید کہنا ہے کہ ابو بکر میں نے اس کی ویڈیو بنائی تو دوسری ویڈیو ہی اتنی وائرل ہو گئی۔ چےگویرا کے نام سے متاثر ہو کر میں نے اپنے بیٹے کو پیار سے باباچی کہتا ہوں۔

ابوبکر کا کہنا ہے کہ بڑے ہو کر میں مسجد میں مولوی بنوں گا اور پھر میں ٹک ٹاکر بنانا چھوڑ دوں گا ۔
ویڈیو میں موجود کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ لڑکے والے کردار بہت اچھے لگے ہیں کیونکہ لڑکیوں کےکردار مجھے اس میں مزہ نہیں آتا۔

ابوبکر کے والد نے بتایا کہ ویڈیو بناتے ہوئے میرے بچے کے پیچھے اس لئے میرے دوست و احباب اس لئے موجود ہوتے ہیں کہ میرا بیٹا انڈر ایج ہے، میں نہیں چاہتا کہ بیٹے کی عمر کو لے کر اس کی ویڈیو پر کوئی اعتراض لگے۔

والد نے بتایا کہ جہاں بابا چی سے جہاں لوگ محبت کرتے ہیں وہیں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو بیٹے سے حسد کرتے ہیں، میں اور میرا بیٹا اکیلے کہیں نہیں جاتے کیونکہ کہ اس دن کسی نے میرے بچے کے بال کاٹ دیئے تھے تاکہ اس کا ہیئر اسٹائل خراب ہو سکے۔

بابا جی کے والد کا کہنا تھا کہ میں بیٹے کے ہمراہ بہت جلد کراچی بھی آوں گا۔

More

Comments are closed on this story.