بارش کے موسم میں اکثر لوگ آسمان سے برسنے والے پانی کو جمع کرنا شروع ہو جاتے ہیں، یہ پانی کتنا خالص اور صاف ہوتا ہے، اس بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

عالمی تحقیق اور ماہرین کے مطابق بارش کا پانی اگر صاف ستھرا ہو تو کئی لحاظ سے انسانی جسم کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

چونکہ عام پانی کو صاف رکھنے کے لیے اس میں کلورین، فلورین سمیت مختلف کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے، جو کہ اگرچہ جراثیم کو مارنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، تاہم انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

جبکہ مختلف مسائل جیسے کہ گیسٹرائٹس، سر درد، اندرونی اعضاء کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں بارش کا پانی تمام تر کیمیکلز سے محفوظ ہوتا ہے، چونکہ یہ پانی سافٹ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ بالوں کو نشونما دینے اور جلد کو تر وتازہ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

بارش کا پانی جلد اور بالوں میں موجود قدرتی تیل اور نمی کو چھینتا نہیں ہے، جس سے انہیں مزید تروتازہ رہنے میں مدد ملتی ہے۔

جبکہ اس میں موجود قدرتی الکالین پی ایچ کی مقدار موجود ہوتی ہے۔

چونکہ اس پانی کے جنرل ڈیٹوکسیفائنگ اثرات ہوتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ندافعتی نظام کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

چونکہ عام زندگی میں جو پانی پیا جاتا ہے، جو چیز کھائی جاتی ہے، وہ ایسیڈیٹی کا باعث بنتی ہے، ایسیڈیک خون ہمارے جسم مین مختلف فنکشنز کو کرنے سے روکتا ہے، تاہم بارش کا پانی پینے سے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے، جو کہ جسم کے فنکشنز کو کام کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

More

Comments are closed on this story.