جنوری 2024 میں شادی کا اعلان کرنے والی جوڑی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید نے مداحوں کے لیے تازہ ترین تصاویر شیئرکی ہیں، ثناء کی سالگرہ کے خاص موقع ہر کھنچوائی جانے والی ان تصاویر کا کیپشن بھی ’خاص الخاص‘ ہے۔

ثنا نے 25 مارچ کو شیعیب کے ساتھ اپنی 31ویں سالگرہ منائی تھ، شادی کے بعد پہلی سالگرہ پر شعیب کی جانب سے اہلیہ کے لیے خاصا اہتمام کیا گیا تھا جس کا اظہار ان تصاویر سے بخوبی ہورہا ہے۔

اپنی سالگرہ کے لیے میرون کلر کے سلیو لیس دلکش لباس کا انتخاب کرنے والی ثناء اور شعیب ایک دوسرے کی ہمراہی میں خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سرخ و سیاہ غباروں سے اور سفید پھولوں سے سجے آسمانی کیک کا انتخاب بھی دیدنی ہے۔

![](

)

ثناء نے انتصاویر کے کیپشن میں لکھا، ’صرف ہم دونوں، اس خوبصورت سالگرہ کے لیےشکریہ‘۔

تصاویر میں شعیب برتھ ڈے گرل کو کیک کھلاتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی اطلاع مداحوں کو 20 جنوری 2024 کو دی تھی۔ اچانک سُنائی جانے والی یہ خبر سبھی کے لیے خاصی حیران کُن تھی۔

اس شادی کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب میں طلاق کی قیاس آرائیوں کا بھی خاتمہ ہوا جب بھارتی ٹینس اسٹار کے والد کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لے لی ہے۔ یہ ثناء جاوید کی بھی دوسری شادی ہے۔

اس سے قبل وہ گلوکار عمیر جسوال کی اہلیہ تھیں۔ دونوں اکتوبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب دونوں نے نکاح کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹائی تھیں۔ تاہم اس جوڑے نے بھی علیحدگی سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

More

Comments are closed on this story.