بھارت میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات رونما نہ ہوں، ایسا کیسے ممکن ہے، حال ہی میں بھارتی خاتون پر پولیس نے ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

بھارتی خواتین اور ایک شخص کی موٹرسائیکل پر بیٹھے ایک ویڈیو کافی وائرل تھی، جس میں نوجوان بائیک چلا رہا تھا، جبکہ بیچ میں ایک خاتون اُلٹا بیٹھی تھیں اور آخری میں بیٹھی خاتون معمول کے مطابق۔

اسکوٹی پر بیٹھی خواتین ایک دوسرے پر ہولی کا رنگ لگا رہی تھیں، تاہم ریاست نوائڈا کی پولیس نے سفر کے دوران سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر خواتین اور نوجوان کے خلاف قدم اٹھالیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوئڈا پولیس کی جانب سے شروعات میں ایکشن لیتے ہوئے 33 ہزار بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا تھا۔

تاہم اب ایڈیشنل جرمانے کے تحت نوائڈا پولیس نے 47 ہزار 500 بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان، خواتین سمیت 3 افراد پر مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ایکشن اُس وقت لیا گیا جب ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں خواتین ایک دوسرے کو نامناسب باڈی لینگوج کے ساتھ رنگ لگا رہی تھیں۔

پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے، کہ خاتون کی جانب سے دوران سفر اسٹنٹ پرفارم کیا ہے، جبکہ موٹرسائیکل سوار تینوں افراد نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا تھا۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے اسکوٹر مالک کے خلاف شکایت درج کر دی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کے مالک کی جانب سے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ٹریفک پولیس انیل کمار یادو کا کہنا تھا کہ 2 دنوں میں مختلف مواقع پر کُل جُرمانہ 80 ہزار 500 روپے عائد کیا گیا ہے۔

جبکہ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوجوان غیر ذمہ دارانہ انداز میں بائیک چلا رہا تھا، خواتین غیر اخلاقی طور پر دکھائی دے رہی تھیں۔ اس ویڈیو کے باعث عوام میں غم و غصہ پایا گیا۔

تینوں افراد کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعات 279، 290، 294، 336، 337 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

More

Comments are closed on this story.