خوبصورت نظر آنا ہرعورت کی خواہش بھی ہوتی ہے اور کمزوری بھی ۔اپنی اس خواہش کی تکمیل میں وہ طرح طرح کے جتن کرتی نظر آتی ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ کبھی کبھی اس شوق کی بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑ جاتی ہے۔

حال ہی میں ایسی ہی صورت حال سے ایک خاتون دوچارہوئین، جو بالوں کو خوبصورت بنانے کے چکر میں ہیئرسیلون سے اپنے ساتھ گردوں کی تکلیف لے آئیں۔

“نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن “ کے جنرل میں شائع ہونے والے ایک کیس میں 26 سالہ خاتون کوہیئر اسٹر یننگ کی تڑیٹمنٹ سے گردوں کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

26سالہ خاتون نے رپورٹ کیا کہ انہیں ہیئر اسٹریٹننگ ٹریٹمنٹ کے بعد گردوں میں تکلیف ہوگئی ہے۔

اس سے پہلے انہیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔وہ جون 2020، اپریل 2021 اورجولائی2022 میں ہیئرٹریٹمنٹ کے لئے سیلون گئی تھیں ۔اور ہر وزٹ میں اسے الٹی ، ڈائریا ، بخار اور کمر میں درد کی شکایت ہوتی تھی ۔

اس نے ٹریٹمنٹ کے دوران سر کی کھال میں جلن بھی محسوس کی ۔اور آگے جاکر سر میں السر بھی ہونے لگا ۔

خاتون کے یورین میں خون آتا تھا ، مگر نہ تو انہیں گردوں میں کوئی انفیکشن تھا اور نہ یورینری سسٹم بلاک ہوا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی ہیئر ٹریٹمنٹ میں استعمال ہونے والی اسٹریٹننگ کریم میں کیمیکل گلوآکسیلک ایسڈ کیمیکل کے اجزاء پائے گئے ہیں اوریہ سر کی کھال پر جلن اور السر کی وجہ بنا ۔

ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تیزاب جلد کے ذریعےجذب ہوکرخاتون کے گردوں تک پہنچ گیا ۔ اور وہاں ٹوٹنے کے سبب گردوں کو نقصان پہنچا۔

خاتون کی ہیئر ٹریٹمنٹ کی ہر وزٹ کے تھوڑے عرصےبعد گردوں کی کنڈیشن ٹھیک ہو جاتی تھی ، جس کا مطلب ہے کہ اس کا اثر زیادہ دیر تک نہیں رہتا تھا ۔

ڈاکٹروں نے سختی سے تننبیہہ کی ہے کہ گلوآکسولک ایسڈ پر مبنی ہیئر اسڑیٹننگ پروڈکٹ کے استعمال سےاحتراز کرنا چاہیے اور مارکیٹ میں اسے مزید جاری نہیں رہنے دیا جائے ۔

More

Comments are closed on this story.