اداکارہ مومنہ اقبال نے پاکستانی کرکٹرز کے متعلق دیے گئے بیان کی وضاحت کر دی۔

مومنہ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تفصیلی پیغام لکھا ۔

اس پیغام میں انہوں نے واضح کرتےہوئے لکھاکہ میں نے کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا تھا اور نہ ہی کسی کے متعلق کوئی غلط بات کہی ۔چند سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز اس بات کو لے کر ،جو نام کمانا چاہتے تھے کما چکے۔ اس لیے اب انہوں نے سوچا کہ کچھ وضاحت کر دیں۔

مومنہ اقبال کے نزدیک جب ایک چیز پہلے ہی متنازعہ تھی اس پر مجھ سے سول پوچھ لیا ،میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ کسی نے مجھے چھیڑ دیا ،اگر ایسا ہوتا تو میں خود سے سب کو سیدھا کر سکتی ہوں۔

مومنہ اقبال نے بلاوجہ منفی باتیں پھیلانے سے بھی منع کیا۔

اداکارہ نے شکوہ کیا کہ حال ہی میں ٹرین میں اہلکار نے ایک خاتون پر تشدد کیا اور پھراس کی لاش ملی، اس پر کسی نے بات نہیں کی، انہوں نے صرف اس پر ٹی وی چینل پر خبریں سنی۔اس لیے خدارا لوگوں کی کردار کشی کرنے کی بجائے ، جہاں آواز اٹھانی چاہیے ، وہاں اٹھائیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل نجی ٹی وی شو کے دوران میزبان نے اداکارہ مومنہ اقبال سے سوال کیا کہ کیا کبھی آپ کو کسی کرکٹر کے میسیجز آئے ہیں؟ اس پر اداکارہ نے بتایا کہ جی مجھے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز آتے رہے ہیں۔ اور اسپر وہ ہائی ہیلو لکھتے ہیں۔

تاہم اداکارہ نے شو میں میز بان کے پوچھنے کے باوجود کسی کرکٹر کا نام لینے سے گریز کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ میسیجز کرنے والے کرکٹر پہلے ٹیم میں تھے، مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اور وہ بیٹسمین تھے۔

More

Comments are closed on this story.