پیر کی رات کانز فلم فیسٹیول میں ڈینزیل واشنگٹن کے کیریئر کا ایک اہم موقع تھا جب انہیں اعزازی پام ڈی اور سے نوازا گیا۔ تاہم، ایک فوٹوگرافر کے ساتھ تنازعہ نے اس شاندار لمحےمیں ہلکی سی بدمزگی پیدا کردی۔

ہالی وڈ کے اس معروف اداکار نے اپنی فلم ”ہائیسٹ 2 لوئسٹ“ کی پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر قدم رکھا، جب ایک فوٹوگرافر کے ساتھ ان کی تلخ کلامی شروع ہو گئی۔

بالی وڈ کے لیے تیار؟ ٹام کروز کی ہندی بولنے کی کوشش وائرل

ایونٹ کی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ ڈینزیل واشنگٹن فوٹوگرافر کے قریب گئے، ان کی طرف انگلی اٹھا کر انھیں سرزنش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب فوٹوگرافر نے ہنسی مذاق کے طور پر اداکار کا بازو پکڑ لیا۔ ڈینزیل واشنگٹن غصے میں آ گئے اور فوراً اس کے ہاتھ کو جھٹک دیا، بار بار کہتے رہے، ”بس کرو، بس کرو، بس کرو“ اور سختی سے کہا، ”میرے اوپر ہاتھ مت لگاؤ۔“

’مارک زکربرگ کے پاس خلائی مخلوق کی موجودگی کا ثبوت‘، کیوں چھپا رہے ہیں؟

اس واقعے سے پہلے، ڈینزیل اپنے ساتھی اداکار اے$اَپ راکی کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، جبکہ معروف ہدایتکار اسپائیک لی راکی کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ تاہم، جیسے ہی ان کی توجہ فوٹوگرافروں کی طرف گئی، تنازعہ شروع ہوگیا۔

اگرچہ یہ واقعہ صرف چند لمحوں کا تھا، لیکن اس نے اس شاندار شام کے دوران میڈیا کی توجہ کو اپنی طرف مائل کر لیا۔

بائیکاٹ سے بچنے کیلئے عامر خان نے ’پی کے‘ فلم والا ٹوٹکا آزما لیا

بہت سے مداح اور ناظرین نے اداکار کا دفاع کیا، یہ کہتے ہوئے کہ ذاتی حدود اور احترام بہت ضروری ہیں، خاص طور پر ایسے دباؤ والے ماحول میں جیسے کہ ریڈ کارپٹ ایونٹس۔

یاد رہے کہ اعزازی پام ڈی اور کانز فلم فیسٹیول میں سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے، اور ڈینزیل واشنگٹن کی شاندار سنیما کے لیے خدمات کے اعتراف میں ان کا یہ اعزاز پوری دنیا میں خوشی کے ساتھ منایا گیا۔

More

Comments
1000 characters