پاکستانی اداکار، مصنف اور تھیٹر آرٹسٹ یاسر حسین نے حال ہی میں سینئر اداکارہ و معروف ٹی وی ہوسٹ نادیہ خان پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے اُن کی اداکاری اور ہوسٹنگ پر سخت تبصرہ کیا ہے۔

یاسر، جو تھیٹر پرفارمنس منکی بزنس کے ذریعے ایک بار پھر عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر خاصے متحرک رہتے ہیں اور مختلف موضوعات پر طنزیہ انداز میں اظہار خیال کرتے ہیں۔

عابدہ پروین کے پاؤں چھونے پر سوشل میڈیا تحسین سکینہ پر سیخ پا

اس بار یاسر حسین نے نادیہ خان کے شو کیا ڈراما ہے کی ایک ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس میں نادیہ خان ایک ہدایتکار کے تبصرے کا حوالہ دیتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں نادیہ بتا رہی تھیں کہ انہیں ایک ہدایتکار نے فون کر کے کہا: ”اگر آپ کسی ڈرامے میں خامیاں گنوا رہی ہیں تو پھر ریٹنگ بھی اسی کے مطابق ہونی چاہیے۔ آپ ایک طرف تنقید کرتی ہیں، اور دوسری طرف 4 نمبر دے دیتی ہیں، جبکہ نمبر 1 یا صفر ہونے چاہییں۔“

ہمایوں اشرف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

یاسر حسین نے اس تبصرے پر ردِعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا،

”میں نادیہ خان کی اداکاری کو 1.5 نمبر دیتا ہوں، اور ہوسٹنگ پر 2.5۔ باقی یہ آج کل ارنب گوسوامی سے 10 نمبر آگے جا رہی ہیں۔“

یاسر نے مزید لکھا کہ:

”نمبرز سے کچھ نہیں ہوتا بھائی!“

جنت مرزا نے بریک اپ کے بعد آگے بڑھنے کا سادہ فارمولاشیئر کر دیا

جس سے واضح ہے کہ وہ نہ صرف نادیہ خان کے تجزیاتی معیار سے اختلاف رکھتے ہیں بلکہ ان کی پیشکش اور اندازِ گفتگو کو بھی قابلِ تنقید سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ نادیہ خان کے شو کیا ڈراما ہے میں وہ اور دیگر سینئر اداکارائیں جیسے مرینہ خان، روبینہ اشرف اور عتیقہ اوڈھو پاکستانی ڈراموں کی کہانی، اداکاروں کی پرفارمنس، کاسٹنگ اور لباس پر تجزیہ پیش کرتی ہیں

More

Comments are closed on this story.