سوشل میڈیا صارفین کی نظر سے اکثر بھارتی سیاستدانوں کے وہ بیانات ضرور گزرتے ہوں گے جن میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے تانے بانےدراصل قدیم بھارت سے ملتے جلتے ہیں اورایسے دعوے بھارتی کے کئی بڑے رہنماوں سمیت خود وزیراعظم مودی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اب سیاستدانوں اور رہنماوں کی اس فہرست میں بالی ووڈ ادا کار بھی شامل ہوگئے ہیں۔ اسی طرح کا خیال اداکار اکشے کمار نے بھی ظاہر کیا ہے۔
معاشرتی دباؤ نے والدہ کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا، اذان سمیع خان
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ کے مشہور سپر ہیرو جیسے آئرن مین، سپرمین اور اسپائیڈر مین دراصل بھارت کی قدیم کہانیوں سے متاثر ہیں۔ ان کے مطابق ان ہیرو کی طاقتیں اور کہانیاں ہماری دیومالائی داستانوں جیسی ہیں۔
اکشے نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں ایسی بہت سی زبردست کہانیاں موجود ہیں جن کے بارے میں دنیا کو اب جاننے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر فلم ”کنپا“ کی مثال دی کہ فلم ”کنپا“ کرنے سے پہلے وہ خود اس کردار کی کہانی سے واقف نہیں تھے۔
بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی شرط
ان کے ساتھی اداکار وشنو منچو نے بھی ان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار وارز جیسی فلمیں مہابھارت سے متاثر ہو سکتی ہیں، اور یہاں تک کہا کہ مشہور ہالی وڈ فلم ”ای ٹی“ شاید ستیہ جیت رے کی پرانی کہانی ”دی ایلین“ سے متاثر ہو۔
یعنی اکشے کمار کا ماننا ہے کہ دنیا کی کئی مشہور فلمیں اور کردار دراصل بھارتی کہانیوں سے جُڑے ہوئے ہیں، بس انداز اور زبان مختلف ہے۔
حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دے دی
اکشے کمار اپنی اگلی فلم کنپا میں تیلگو اداکار وشنو منچو کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم ایک مذہبی اور افسانوی کہانی پر مبنی ہے۔
فلم میں وشنو منچو کنپا کا کردار نبھائیں گے، جبکہ اکشے کمار کو بھگوان شیو کے روپ میں پیش کیا جائے گا۔
اس فلم میں جنوبی بھارت کے دو بڑے اسٹارز، موہن لال اور پربھاس، بھی اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ دیوی پاروتی کے کردار میں کاجل اگروال جلوہ گر ہوں گی۔
کنپا کو تجربہ کار پروڈیوسر ایم موہن بابو نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے 2024 میں دنیا کے مشہور فلمی میلے کانز فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا، جہاں اسے خاصی پذیرائی ملی۔
اب یہ فلم بھارت بھر میں 27 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم ہالی وڈ کی ایک بڑی ریلیز، بریڈ پٹ کی ایف ون فلم، سے صرف دو دن بعد ریلیز ہو رہی ہے، جس سے باکس آفس پر دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔